نئی گاڑیوں کی فروخت جولائی تانومبر7فیصدبڑھ گئی

5ماہ میں52ہزار384گاڑیاںبکیں،گزشتہ ماہ فروخت5فیصداضافے سے9588 یونٹس رہی

گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 49ہزار 92یونٹس فروخت کیے گئے تھے۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران مقامی سطح پر تیار کردہ گاڑیوں کی فروخت گزشتہ سال کے مقابلے میں 7فیصد تک زائد رہی۔

انڈسٹری کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال جولائی سے نومبر کے دوران مقامی سطح پر تیار کردہ 52ہزار 384گاڑیاں فروخت کی گئیں گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 49ہزار 92یونٹس فروخت کیے گئے تھے۔




اعدادوشمار کے مطابق نومبر 2013کے دوران گاڑیوں کی فروخت 9588 یونٹس رہی جو نومبر 2012 میں کی جانے والی 9154گاڑیوں کی فروخت سے 5 فیصد زائد رہی۔
Load Next Story