بینک ڈکیتیوں میں ملوث گروہ کا سرغنہ 5 ساتھیوں سمیت گرفتار

ایس آئی یو کی گلستان جوہر میں کارروائی، ملزمان میں نجی کمپنی کے گارڈز شامل

ملزمان کو خفیہ کیمرے کی مدد سے شناخت کیا گیا، بھتہ خوری میں بھی ملوث ہیں۔ فوٹو: فائل

GILGIT:
اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) نے گلستان جوہر میں کارروائی کرتے ہوئے بینک ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث گروہ کے سرغنہ مظہر عباس، اسکے ساتھی کاشف علی، مقصود، گووندا عرف چھتری، عبداللہ اور رجب کو گرفتار کر لیا۔

ملزمان کے قبضے سے ایک کلاشنکوف، 4 پستول اور درجنوں راؤنڈز برآمد کیے گئے ہیں، ملزمان نے یکم نومبر کو بفرزون میں بینک ڈکیتی کے دوران 14 لاکھ روپے لوٹے اور سیکیورٹی گارڈ محمد رمضان کو فائرنگ کرکے ہلاک کیا تھا، نارتھ ناظم آباد میں ملزمان نے نجی بینک سے 38 لاکھ روپے لوٹے جس میں ملزم کاشف سیکیورٹی کمپنی کے گارڈ کی حیثیت سے تعینات تھا، ملزمان نے رواں برس کے آغاز میں 22 فروری کو درخشاں سے 21 لاکھ کی بینک ڈکیتی کی جس میں بینک کا سیکیورٹی گراڈ سرفراز ملزمان کے ساتھ تھا۔




ملزمان نے رواں برس ڈیفنس فیز ٹو ایکسٹینشن میں بھی بینک ڈکیتی کی کوشش کی، ملزمان کو خفیہ کیمرے کی مدد سے شناخت کیا گیا، ملزمان کا تعلق پارا چنار سے ہے، بھتہ خوری میں بھی ملوث ہیں۔
Load Next Story