بارش نے بھارت کو وائٹ واش کی خفت سے بچالیا
تیسرے ون ڈے میں بیٹنگ کا موقع نہیں ملا،پروٹیز کے301 رنز، ڈی کاک کی سنچری
مسلسل تیسری ون ڈے سنچری مکمل کرنے والے جنوبی افریقی اوپنر ڈی کاک داد کا جواب دے رہے ہیں۔ فوٹو: گیٹی امیجز
بارش نے بھارت کو وائٹ واش کی خفت سے بچالیا،تیسرے ون ڈے میں بیٹنگ کا موقع ہی نہیں ملا۔
قبل ازیں پروٹیز نے301رنز اسکور کیے،ڈی کاک نے ایک اور سنچری جڑ دی، تین میچز کی سیریز 2-0 سے میزبان کے نام رہی، ڈی کاک کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیاگیا، اس سے قبل ٹاس جیتنے والے جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹ پر 301 کا مجموعہ ترتیب دیا، ڈی کاک (101) جبکہ کپتان ڈی ویلیئرز(109) کے درمیان چوتھی وکٹ کیلیے171رنز کی شراکت قائم ہوئی، میزبان سائیڈ ایک مرحلے پر 28 پر 3 وکٹیں گنوابیٹھی تھی، ہاشم آملا (13)کو شامی احمد نے یوراج کی مدد سے پویلین چلتا کیا۔
اس کے بعد ایشانت شرما نے چارگیندوں پر ہنری ڈیوڈز (1) اور جین پال ڈومنی (0)کو شکار کرکے میزبان ٹیم کو دبائو سے دوچار کیا، بھارتی پلیئرز کی ناقص فیلڈنگ کے سبب ڈی کاک اور ڈی ویلیئرزکے درمیان شراکت نے بولرز کی محنت پر پانی پھیردیا، ڈی کاک کو2چانس ملے،37 کے انفرادی اسکور پر امیش یادیو کی گیند پر شارٹ فائن لیگ پر اجنکیا راہنے کیچ تھامنے میں ناکام رہے، تین اوورز بعد 43 کے انفرادی اسکور پر ایشون کی گیند پر یوراج الٹے دوڑنے کے باوجود گیند کوہاتھوں میں محفوظ نہیں کر پائے، ڈیوڈ ملر نے34 گیندوں پر 56 رنز بٹورکر نمایاں رہے، بھارتی بولرز نے میزبان بیٹسمینوں کو اختتامی23 اوورز میں185رنز بنانے کا موقع فراہم کیا،ایشانت نے40 رنز کے عوض4 وکٹیں لیں۔