بنگلہ دیش میں سیاسی کشیدگی نے سری لنکا کوچونکا دیا

آئندہ ماہ دورے سے قبل سیکیورٹی صورتحال کے جائزے کا فیصلہ کر لیا،کرکٹ بورڈ

بی سی بی نے غیرملکی کوچنگ اسٹاف کی سیکیورٹی بڑھادی،ایمبولینس بھی فراہم۔

بنگلہ دیش میں سیاسی کشیدگی نے سری لنکا کو بھی چونکا دیا، اس کی ٹیم کو آئندہ ماہ شورش زدہ ملک کا دورہ کرنا ہے۔

ایس ایل سی نے ٹور سے قبل سیکیورٹی صورتحال کے جائزے کا فیصلہ کیا ہے، اس مقصد کیلیے ایک غیرجانبدار فرم کی خدمات بھی حاصل کی جارہی ہیں، ایس ایل سی کے سیکریٹری نشانتھا رانا ٹنگا نے کہا کہ ہم اگلے چند ہفتے بنگلہ دیش کی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد ہی ٹور کے بارے میں کوئی فیصلہ کریں گے، ہمارے پڑوسی ملک کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں اس لیے جلد بازی میں کوئی فیصلہ نہیں کرنا چاہتے۔ دریں اثنا بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کو بگڑتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال پر اپنے غیرملکی کوچنگ اسٹاف کی فکر پڑگئی، کوچ شین جرجینسن اور دیگر اسٹاف کو سفر کے دوران ایمبولینس بھی فراہم کردی گئی ہے۔




ویسٹ انڈیز کی انڈر19 ٹیم کی جانب سے ٹور ادھورا چھوڑ کر وطن واپس لوٹ جانے سے بنگلہ دیش بورڈ بیک فٹ پر آگیا، اسے کو اب یہ فکر کھائے جارہی ہے کہ کہیں غیرملکی اسٹاف بھی یہاں سے نہ چلا جائے اس لیے سیکیورٹی بڑھانے کے ساتھ ہنگامی حالت کیلیے ایمبولینس بھی فراہم کردی ہے، بی سی بی کے ایک آفیشل نے کہاکہ عیرملکی ٹیم مینجمنٹ کے ساتھ ایمبولینس نے بھی سفر کیا،گذشتہ روز اتارا میں ہمارے کچھ کرکٹرز نے بھی ایمبولینس استعمال کی۔
Load Next Story