کلارک اور کک کو سنچری ٹیسٹ کا اعزاز ساتھ ملے گا

تیسرے میچ میں کنڈیشزفاسٹ بولنگ کیلیے موزوں،اسپنر لیون بدستورکھیلیں گے

32 سالہ مائیکل کلارک نے 2004 میں بھارت میں ڈیبیو کیا اور اب تک 52.58 کی اوسط سے 7940 رنز بناچکے ہیں. فوٹو: اے ایف پی/فائل

آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک اور انگلش ہم منصب الیسٹرکک سنچری ٹیسٹ کا اعزاز ایک ساتھ حاصل کریں گے، دونوں 99، 99 میچزکھیل چکے، پرتھ میں میدان سنبھالنے کی صورت میں ٹیسٹ معرکوں کی سنچری مکمل کرلیں گے۔

32 سالہ مائیکل کلارک نے 2004 میں بھارت میں ڈیبیو کیا اور اب تک 52.58 کی اوسط سے 7940 رنز بناچکے ہیں،آئندہ ماہ 29 ویں سالگرہ منانے کو تیار الیسٹر کک نے بھی پہلا ٹیسٹ بھارت میں ہی 2006 میں کھیلا تھا، انھوں نے 47.20 کی اوسط سے 7883 رنز اسکور کیے ہیں۔




دریں اثنا انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں کنڈیشز فاسٹ بولنگ کے لیے موزوں ہونے کے باوجود اسپنر ناتھن لیون آسٹریلوی الیون میں اپنی جگہ برقرار رکھیں گے۔ آئندہ ہفتے شروع ہونے والے اس ٹیسٹ کے ابتدائی تین روز سخت گرمی پڑنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، ایسے میں کوچ ڈیرن لی مین صرف فاسٹ بولرز کو میدان میںاتارنے کا خطرہ مول نہیں لینا چاہتے، ان کا کہنا ہے کہ پہلے توہم وکٹ کا معائنہ کریں گے اورپھر موسم کی پیشگوئی پر دھیان دیں گے، ہم ناتھن لیون کے جگہ برقرار رکھنے کو خارج از امکان قرار نہیں دے سکتے۔
Load Next Story