افغانستان کی کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ اپنے خرچ پر زمبابوے کا دورہ کریگی

زمبابوے کے ٹور میں افغانستان کی ٹیم کئی ٹوئنٹی 20 میچز اور ایک ون ڈے کھیلے گی

زمبابوے کے ٹور میں افغانستان کی ٹیم کئی ٹوئنٹی 20 میچز اور ایک ون ڈے کھیلے گی. فوٹو: اے ایف پی/فائل

افغان کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ اپنے خرچ پر زمبابوے جائے گی، یہ پہلا موقع ہوگا جب آئی سی سی کا فل ممبر افغان سائیڈ کی کسی انٹرنیشنل سیریز کیلیے میزبانی کرے گا۔


اس سے قبل افغانستان نے پاکستان کا بھی 2011 میں دورہ کیا مگر تب حریف کی جانب سے اے ٹیم کو میدان میں اتارا گیا تھا۔ 28 جنوری سے شروع ہونے والے زمبابوے کے ٹور میں افغانستان کی ٹیم کئی ٹوئنٹی 20 میچز اور ایک ون ڈے کھیلے گی، زمبابوے بورڈ مالی مسائل سے دوچار ہے اس لیے افغان سائیڈ اپنے خرچ پر وہاں جائے گی، اس ٹور کا مقصد ورلڈ ٹوئنٹی 20 کی تیاری کرنا ہے۔
Load Next Story