انڈر 19 کرکٹ پاکستان نے فتوحات کی ہیٹ ٹرک مکمل کرلی
ظفر نے5 پلیئرز کو ٹھکانے لگا کر یواے ای پر8 وکٹ سے فتح میں اہم کردار ادا کیا
سوری بھی ان کی گھومتی ہوئی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے، اس کے بعد حریف ٹیم کی وکٹیں تواتر سے گرتی رہیں۔ فوٹو : اے ایف پی / فائل
انڈر 19 ٹرائنگولر کرکٹ سیریز میں پاکستان نے فتوحات کی ہیٹ ٹرک مکمل کرلی۔
لیفٹ آرم اسپنر ظفر نے5 پلیئرز کو ٹھکانے لگا کر ٹیم کی یواے ای پر8 وکٹ سے فتح میں اہم کردار ادا کیا، سمیع اسلم نے72کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ تفصیلات کے مطابق شارجہ اسٹیڈیم میں ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کرنے والی پاکستانی ٹیم نے میزبان کو 30.3 اوورز میں 104 رنز پر ٹھکانے لگا دیا، اوپنر چراغ سوری 34اور شیوانک وجے کمار22رنز بنانے میں کامیاب رہے، دونوں نے ابتدائی 7 اوورز میں 45 رنز جوڑے، ظفرگوہر کے گیند تھامتے ہی یواے ای کی شامت آگئی، انھوں نے اپنی پہلی ہی گیند پر وجے کمار کو پویلین چلتا کردیا، وہ سلپ میں کامران غلام کا کیچ بنے، گوہر نے اپنے تیسرے اوور میں دوسری وکٹ حاصل کی، سوری بھی ان کی گھومتی ہوئی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے، اس کے بعد حریف ٹیم کی وکٹیں تواتر سے گرتی رہیں۔
قاضی ایوب ہی انفرادی اسکور کو دہرے ہندسے تک پہنچا پائے، جنھوں نے 11 رنز بنائے،لیفٹ آرم اسپنر ظفرگوہر نے 18رنز کے عوض5 وکٹیں لیں، لیفٹ آرم سیمر محمد آفتاب نے 43رنز کے بدلے 3 پلیئرز کو آئوٹ کیا، کرامت علی نے 2 شکار کیے،جواب میں پاکستان نے کپتان سمیع اسلم کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت ہدف 19.5 اوورز میں محض2 وکٹ پر حاصل کرلیا، سمیع نے اننگز کے پہلے اوور میں ماوارو آدیتیہ کو تین چوکے جڑکر خطرناک عزائم کا اظہار کیا، حسین طلعت 13 اور امام الحق1رن بناکر پویلین لوٹے، سمیع 72 اور سعود شکیل16 پر ناٹ آئوٹ رہے، ان کے درمیان تیسری وکٹ کیلیے 70رنز کی شراکت قائم ہوئی۔