قرضہ اسکیموزیراعظم کو نااہل قرار دینے کی درخواست پر نوٹس

سود پر قرضہ دینے کا اعلان اسلامی تعلیمات اورآئین کی خلاف ورزی ہے،موقف

پاکستان اسلامی ملک ہے اور اس ملک پر قرآن وشریعت کی بالادستی ہے۔ فوٹو :فائل

سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس فیصل عرب اور جسٹس آفتاب احمد گورڑپر مشتمل دو رکنی بینچ نے آئین کی خلاف ورزی کے الزام میں وزیر اعظم نواز شریف کی نااہلی کی درخواست اور اس کی سماعت کے لیے لارجر بینچ تشکیل دینے سے متعلق درخواست کی۔

سماعت پر وزیر اعظم کے پرنسپل سیکریٹری اوردیگر مدعا علیہان کو نوٹس جاری کردیے، درخواست گزار نے اپنی درخواست میں موقف ا ختیار کیا ہے کہ پاکستان اسلامی ملک ہے اور اس ملک پر قرآن وشریعت کی بالادستی ہے،حال ہی میں وزیراعظم نواز شریف نے سود پر سو ارب روپے عوام کو قرضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔




قرآن میں واضح ہے کہ سود اللہ وار اللہ کے رسول سے جنگ ہے اور یہ لوگوں کوگمراہ کرنے کی سازش ہے اور اسلامی تعلیمات کے منافی وآئین کے آرٹیکل2A, 62, 91کی خلاف ورزی ہے اور سود تباہی و بربادی کا سبب بنتا ہے جو رقم قومی خزانے سے لی جائے گی وہ قوم کی امانت ہے۔آئین کے آرٹیکل91میں واضح ہے کہ ملک کا وزیر اعظم مسلمان ہوگا اور کوئی مسلمان اللہ سے جنگ کا اعلان نہیں کرسکتا ۔
Load Next Story