متحدہ اور پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی کراچی کیلیے کچھ کرنے کو تیار نہیں سندھ حکومت

ایم کیو ایم کی شہری حکومت کے تحت کراچی میں نکاسی کا نظام تباہ ہوچکا ہے، ناصر حسین شاہ، سعید غنی

ایم کیو ایم کی شہری حکومت کے تحت کراچی میں نکاسی کا نظام تباہ ہوچکا ہے، ناصر حسین شاہ، سعید غنی (فوٹو : فائل/نیوز ایجنسی)

سندھ حکومت کے وزرا نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کی شہری حکومت کے تحت کراچی میں نکاسی کا نظام تباہ ہوچکا ہے، کراچی سے منتخب پی ٹی آئی اور متحدہ کے نمائندے عوام کے لیے کچھ کرنے کو تیار نہیں۔

ایکسپریس کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے وزیر اطلاعات و بلدیات ناصر حسین شاہ اور وزیر تعلیم و محنت سعید غنی نے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی۔ ناصر حسین شاہ نے بلاول کو کراچی سمیت پورے سندھ کی انتظامی صورت حال پر بریف کیا اور بتایا کہ انتظامی طور پر ایم کیو ایم کی شہری حکومت کے تحت کراچی میں نکاسی کا نظام تباہ ہوچکا ہے، سندھ حکومت نے تمام اسٹیک ہولڈرز کو دعوت دی ہے کہ وہ الزام تراشیوں کے بجائے مسائل کے حل کے لیے آگے آئیں۔


سعید غنی نے بلاول کو بتایا کہ کچھ عناصر شہر قائد کے مسائل حل کرنے کے بجائے ان کی بنیاد پر اپنی مذموم سیاست چمکانے کی کوشش کرتے ہیں، شہر قائد سے منتخب ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کے نمائندے عوام کے لیے کچھ کرنے کے لیے تیار نہیں، سندھ حکومت اور پی پی کے جیالے رہنما و کارکنان بارشوں کے بعد کے حالات میں عوام کے ساتھ کھڑے رہے۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اس موقع پر کراچی کے مسائل کے حل کے سلسلے میں پاکستان پیپلزپارٹی اور سندھ حکومت کے کردار کی حوصلہ افزائی کی۔
Load Next Story