منڈیلا کا جسد آخری دیدار کیلیے رکھ دیا گیا دیکھنے والوں کا ہجوم
ان کے تابوت کو قومی پرچم میں لپیٹ کرخصوصی بگھی کے ذریعے پریٹوریاکے ملٹری اسپتال سے یونین بلڈنگ لایاگیا
ان کے تابوت کو قومی پرچم میں لپیٹ کرخصوصی بگھی کے ذریعے پریٹوریاکے ملٹری اسپتال سے یونین بلڈنگ لایاگیا۔ فوٹو: فائل
جنوبی افریقہ کے آنجہانی رہنما نیلسن منڈیلاکے جسد کوآخری دیدارکے لیے پریٹوریامیں اسٹیٹ یونین بلڈنگ میں رکھ دیاگیا۔
ذرائع کے مطابق نیلسن منڈیلاکا جسد یہاں 3روز تک رکھاجائے گا۔ ان کے تابوت کو قومی پرچم میں لپیٹ کرخصوصی بگھی کے ذریعے پریٹوریاکے ملٹری اسپتال سے یونین بلڈنگ لایاگیا اورگارڈ آف آنربھی دیاگیا۔ اسپتال سے یونین بلڈنگ کے راستے کے دونوںاطراف عوام کاہجوم تھا۔ بگھی کواس جیل کی عمارت کے باہر سے بھی گزارا گیاجہاں ان کو 1962 میں قید کیا گیا تھا۔