بچے سے بدفعلی کے ملزم نے لاک اپ میں خودکشی کرلی

زیر حراست ملزم نے روشن دان کے ساتھ اپنے بنیان کی مدد سے گلے میں پھندا لگا لیا، پولیس ذرائع

زیر حراست ملزم نے اپنے بنیان کو پھندا بنا کر خود کشی کی، پولیس ذرائع(فوٹو، فائل)

کمسن لڑکے سے بدفعلی کے الزام میں گرفتار ملزم نے مبینہ طور پر گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کرلی۔

واقعے سے متعلق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ نپیئر پولیس نے 5 اگست کو سلمان نامی ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کیا تھا جس میں مقدمے کے مدعی کی جانب سے الزام عائد کیا گیا تھا کہ ملزم نے اس کے کمسن بیٹے کے ساتھ بدفعلی کی تھی ۔


گرفتار ملزم سلمان نے گزشتہ روز نیپئر تھانے کے لاک میں روشن دان کے ساتھ اپنے بنیان کی مدد سے گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کرلی جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال لے جائی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے ملزم کے ورثا نے تحریری طور پر لکھ کر دیا ہے کہ وہ کوئی کارروائی نہیں چاہتے تاہم ملزم کی لاش مجسٹریٹ کی نگرانی میں ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کی جائے گی ۔
Load Next Story