عدالتوں سے ضمانتوں پر رہا ملزمان کی ویری فکیشن کا سلسلہ شروع
ابتدائی طور پر دو سال کے دوران عدالتوں سے ضمانت پر رہا ملزمان کی ویری فکیشن کی جارہی ہے، کراچی پولیس
ابتدائی طور پر دو سال کے دوران عدالتوں سے ضمانت پر رہا ملزمان کی ویری فکیشن کی جارہی ہے، کراچی پولیس (فوٹو: فائل)
شہر بھر میں عدالتوں سے ضمانتوں پر رہا ہونے والے ملزمان کی دوبارہ ویری فکیشن کا سلسلہ شروع ہوگیا، اب تک 80 ملزمان کی ویری فکیشن کرلی گئی جبکہ دیگر کی جانچ پڑتال کا عمل جاری ہے۔
ترجمان کراچی پولیس کے مطابق کراچی میں ضمانت پر رہا ہونے والے ملزمان کی ویری فکیشن شروع کردی گئی ہے، ابتدائی طور پر دو سال میں عدالتوں سے ضمانت پر رہا کیے جانے والے ملزمان کی دوبارہ ویری فکیشن کا آغاز کیا گیا ہے، اس ضمن میں کراچی پولیس کی جانب سے تھانوں کی سطح پر ضمانت پر رہا ملزمان کے کوائف چیک کیے جارہے ہیں۔
ترجمان کے مطابق سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث اور ضمانت پر رہا شدہ مجموعی طور پر 156 ملزمان کی جانچ پڑتال کا عمل جاری ہے، کوائف کی جانچ پڑتال کے دوران اب تک 80 ملزمان کی ویری فکیشن کی جاچکی ہے جبکہ 76 کی جانچ پڑتال جاری ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ ضمانت پر رہا شدہ ملزمان کی سرگرمیاں اور دیگر معاملات کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے، اس عمل کا مقصد نہ صرف جرائم پیشہ افراد پر کڑی نگاہ رکھنا ہے جبکہ اس کے ساتھ ساتھ شہر میں امن و امان کی فضا بھی برقرار رکھنی ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ مشکوک سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی بھی کی جائے گی، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کی خاطر پولیس ہر ممکن اقدمات کرے گی۔