بھارتی سنگل کنٹری نمائش آج سے کراچی میں شروع

شرکت کیلیے50رکنی بھارتی تجارتی وفدپہنچ گیا،35کمپنیاں اسٹال لگائیں گی

نمائش کا افتتاح بزنس مین گروپ کے چیئرمین اور معروف صنعتکار سراج قاسم تیلی کریں گے

بھارتی مصنوعات کی سنگل کنٹری نمائش جمعہ سے کراچی ایکسپو سینٹر میں شروع ہورہی ہے۔

نمائش میں شرکت کے لیے 50 سے زائد بھارتی تاجروں کا وفد کراچی پہنچ گیا ہے،نمائش میں 35کمپنیوں کے اسٹال لگائے جائیں گے، خدشات کی بنا پر ایکسپو سینٹر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، 15دسمبر تک جاری رہنے والی نمائش کا اہتمام فیڈریشن آف انڈین ایکسپورٹنگ آرگنائزیشن کے تحت کراچی چیمبر آف کامرس کے اشتراک سے کیا جارہا ہے، ای کامرس گیٹ وے پاکستان ایونٹ منیجر کے فرائض انجام دے رہا ہے۔




نمائش کا افتتاح بزنس مین گروپ کے چیئرمین اور معروف صنعتکار سراج قاسم تیلی کریں گے، افتتاحی تقریب میں اسلام آباد میں تعینات بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنر گوپال بگلے بھی شرکت کریں گے، نمائش میں کاسمیٹکس، صابن، پاؤڈر، آئل، شیمپو، سوٹنگ، گارمنٹ، فیشن جیولری، یارن فیربک، ہوم ٹیکسٹائل، کھانے پینے کی اشیا، کیمیکلز، ڈائز، طبی آلات، الیکٹرک و سولو واٹر ہیٹر، ڈیجیٹل یو پی ایس ہارڈ ویئر ٹولز اور اسٹیل مصنوعات رکھی جائیں گی۔
Load Next Story