راولپنڈی میں کورونا کے بعد کانگو وائرس؛ زیرعلاج مریض جاں بحق

 راولپنڈی: اسپتال ذرائع نے کانگو وائرس کے پہلے مریض کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق  واہ کینٹ کے رہائشی  29 سالہ گیشان ولد شیر احمد کو 6 اگست کو راولپنڈی کے ہولی فیملی اسپتال لایا گیا تھا، جسے سر میں درد اور بخار تھا، علاج معالجے کے دوران دو دن بعد 8اگست کو مریض کا انتقال ہوگیا۔

نیشنل انسٹی ٹیوٹ اف ہیلتھ (این ائی ایچ) اسلام آباد سے جاری کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گیشان کانگو وائرس کا شکار تھا اور یہی وائرس اس کی موت کی وجہ بنا۔ ۔کانگو کے پہلے مریض کی موت سے محکمہ صحت متحرک ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کراچی سمیت کوئٹہ میں کانگووائرس سے مریض ہلاک ہوچکے ہیں۔