پریٹوریا نیلسن منڈیلا کے آخری دیدار کیلیے ہزاروں لوگ امڈ آئے

نیلسن مینڈیلا ہزاروں افراد کے آخری دیدار کے لیے قطار بنائے کھڑے ہیں ۔

پریٹوریا: نیلسن مینڈیلا ہزاروں افراد کے آخری دیدار کے لیے قطار بنائے کھڑے ہیں ۔ فوٹو : اے ایف پی

آں جہانی نیلسن منڈیلا کی میت کا پریٹوریا میں عوامی دیدار جمعرات کو دوسرے روز بھی جاری رہا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق جنوبی افریقہ کے پہلے سیاح فام صدر اور نوبل انعام یافتہ نیلسن منڈیلا کی قومی پرچم میں لپٹی میت کو پریٹوریا کی یونین بلڈنگ میں پہنچایا گیا۔ یونین بلڈنگ کو میت کے دیدار کیلیے مخصوص اوقات میںکھولا جا رہا ہے اور جنوبی افریقہ کے عوام کی بڑی تعداد پریٹوریا پہنچ گئی ہے۔




جہاں وہ اپنے محبوب لیڈر کا آخری دیدارکرنے کیلیے قطاروںمیں لگے ہوئے ہیں۔ نیلسن منڈیلا کی تدفین 15دسمبر کو آخری رسومات کی ادائیگی کے بعد ان کے آبائی گائوں میں کی جائے گی جبکہ دوسری جانب دارالحکومت میں ان کے مجسمے کی نقاب پوشی بھی اسی روز کی جائے گی۔
Load Next Story