ویلنگٹن ٹیسٹویسٹ انڈین ٹیم رنز کے پہاڑ تلے دبنے لگی
158پر 4 وکٹوں سے محروم،کیویزنے پہلی اننگز میں441رنز بنائے، میچ بارش سے متاثر
ویلنگٹن ٹیسٹ: کیوی بیٹسمین جان واٹلنگ کٹ شاٹ کے ذریعے گیند کو بائونڈری کی راہ دکھارہے ہیں، عقب میں ویسٹ انڈین وکٹ کیپر رامدین موجود ۔ فوٹو : گیٹی امیجز
KARACHI:
ویلنگٹن ٹیسٹ میں ویسٹ انڈین ٹیم رنز کے پہاڑ تلے دبنے لگی، کیوی ٹیل اینڈرز نے پہلی اننگز کا مجموعہ 441 تک پہنچا دیا، جواب میں مہمان سائیڈ158رنز پر 4 وکٹوں سے محروم ہوگئی۔
دن میں 2 بار بارش کے سبب 63.1 اوورز کا کھیل ہی ممکن ہوسکا۔ تفصیلات کے مطابق ویلنگٹن ٹیسٹ کے دوسرے روز کیویز نے نامکمل اننگز 307 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کی، ٹم ساؤتھی انفرادی اسکور 9 میں مزید 12رنز کا اضافہ کرکے ڈیرن سیمی کی گیند پر براوو کو کیچ دے بیٹھے، سودھی نے جیمز واٹلنگ کے ساتھ آٹھویں وکٹ کی شراکت میں 49 قیمتی رنز جوڑے لیکن 383 کے ٹوٹل پر ان کی اننگز کا 27 رنز پر اختتام ہوگیا، ٹینو بیسٹ کی گیند پر رامدین نے کیچ تھاما، پیسر نے نیل ویگنر کو کھاتا کھولنے کی بھی مہلت نہ دی، واٹلنگ نے بولٹ کے ساتھ نویں وکٹ کیلیے 58 رنز کی ریکارڈ شراکت کے ساتھ مجموعہ 441 تک پہنچا دیا،انھیں 65 رنز پر گبریل نے بولڈ کیا، ٹرینٹ بولٹ 38 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے، ٹینو بیسٹ نے 4جبکہ گبریل اور ڈیرن سیمی نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں ویسٹ انڈین اوپنرز نے 46 رنز کا آغاز فراہم کیا، مہمان ٹیم کو پہلا صدمہ اس وقت اٹھانا پڑا جب کیرن پاول کو 21 رنز پر ٹم ساؤتھی نے ایل بی ڈبلیو کردیا۔گذشتہ میچ میں ڈبل سنچری بنا کر مرد بحران ثابت ہونے والے ڈیرن براوو کی اننگز اس بار صرف 4 رنز تک محدود رہی، انھیں کورے اینڈرسن نے پیٹر فلٹن کا کیچ بنوادیا،103 کے اسکور پر ایڈورڈز( 55) اینڈرسن کا دوسرا شکار بن گئے، تجربہ کار چندرپال 6 رنز بناکر ٹرینٹ بولٹ کی گیند پر واپس پویلین لوٹے۔ دوسرے روز کا کھیل ختم ہوا تو ٹیم نے 4 وکٹ پر 158 رنز بنائے تھے، اسے فالوآن سے بچنے کیلیے مزید 84 جبکہ خسارے سے نکلنے کیلیے 283 رنز کی ضرورت ہے، مارلن سموئلز50 اور دیونارائن 11 رنزکے ساتھ اننگز کاآغاز کریںگے۔