ٹاپ ٹیم کا اعزاز گرین شرٹس کی جھولی میں گرنے کو تیار
آج سری لنکا سے ٹی20میں فتح درکار،حفیظ صحتیاب، عثمان کوبھی کھلایا جائے گا،چندیمل سیریز بچانے کیلیے پرعزم
پاکستانی ٹیم خطرناک سہی مگر ہم بھی آسانی سے پہلی پوزیشن نہیں چھوڑیں گے, سری لنکن قائد۔ فوٹو: فائل
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل جمعے کو دبئی اسپورٹس سٹی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
ٹاپ سائیڈکا اعزاز گرین شرٹس کی جھولی میں گرنے کو تیار ہے، آئی لینڈرز پر کلین سوئپ کی صورت میں مختصر فارمیٹ کی نمبر ون رینکنگ پوزیشن مل جائے گی، ڈائریا کے باوجود پہلا میچ کھیلنے والے کپتان محمد حفیظ صحتیاب ہو گئے، ڈیبیو پر صرف ایک اوور پانے والے عثمان خان کو بھی موقع دیا جائے گا، دوسری جانب سری لنکن ٹیم سیریز بچانے کیلیے پُرعزم ہے، کپتان دنیش چندیمل نے کہاکہ فتح کیلیے بھرپور فائٹ کریں گے، پاکستانی ٹیم خطرناک سہی مگر ہم بھی آسانی سے پہلی پوزیشن نہیں چھوڑیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاک سری لنکا دوسرا ٹوئنٹی 20 اس فارمیٹ کی رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن کیلیے جنگ کی حیثیت اختیار کرگیا،اس جگہ پرسری لنکا تقریباً ڈیڑھ برس سے قبضہ جمائے ہوئے ہے مگر پاکستان کے ہاتھوں پہلے میچ میں شکست کے بعد اس کی پوزیشن کمزور پڑگئی،گرین شرٹس کلین سوئپ مکمل کرتے ہی ٹاپ ٹیم بن جائیں گے۔
کپتان محمد حفیظ نے ڈائریا کے باوجود پہلے میچ میں حصہ لیا، اب وہ مکمل صحتیاب ہو چکے ہیں،گذشتہ میچ میں پاکستان کی جانب سے عثمان خان شنواری کو ڈیبیو کرایا گیا مگر پھر حیران کن طور پر پہلے اوور میں 9 رنز کی پٹائی برداشت کرنے والے اس نوجوان بولر کو حفیظ نے گیند ہی نہیں تھمائی، اس کے باوجود کپتان کا اصرار ہے کہ میگا ایونٹ سے قبل نئے کھلاڑیوں کو مواقع دینے کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا، انھوں نے کہاکہ ہم جانتے ہیں کہ ایک بڑا ایونٹ آنے والا ہے ، ہمارا پلان ہے کہ سینئر اور جونیئر مل کر کھیلیں اور نئے کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل کرکٹ کا کچھ تجربہ حاصل ہوجائے۔ دوسری جانب سری لنکا بھی پلٹ کر جوابی وار کے لیے خود کو تیار کررہا ہے، کپتان دنیش چندیمل نے کہاکہ پاکستان نے جنوبی افریقہ میں حال ہی میں اچھی کرکٹ کھیلی، محدود اوورز کے میچز میں وہ کافی بہتر ٹیم ہے، ہمیں پوری قوت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کم بیک کرنا ہوگا، رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن کا ہر صورت دفاع کریں گے۔ پہلے میچ میں شکست کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ ہم نے 10 سے 15 رنز کم بنائے اور پھر بولرز بھی درست ایریاز میں بولنگ نہیں کرپائے، شاہد آفریدی کی آخر میں اننگز ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوئی۔