ساؤتھمپٹن ٹیسٹ شعیب ملک انگلینڈ پہنچ گئے

شعیب ملک کو کورونا ٹیسٹ کے دو نتائج منفی آنے کے بعد ٹیم جوائن کرنے کی اجازت دی جائے گی

شعیب ملک کو کورونا ٹیسٹ کے دو نتائج منفی آنے کے بعد ٹیم جوائن کرنے کی اجازت دی جائے گی (فوٹو: فائل)

آل راؤنڈر شعیب ملک پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونی والی سیریز کے لیے انگلینڈ پہنچ گئے۔

ایکسپریس کے مطابق آل راؤنڈر شعیب ملک انگلینڈ پہنچ گئے ہیں جو کورونا وائرس کا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد اسکواڈ کو جوائن کریں گے، آل راؤنڈر کو فیملی مسائل کی وجہ سے تاخیر سے اسکواڈ جوائن کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔


شعیب ملک کو انگلینڈ میں کورونا ٹیسٹ کے دو نتائج منفی آنے پر ساؤتھمپٹن میں موجود دیگر قومی کرکٹرز کو جوائن کرنے کی اجازت دے دی جائے گی۔

آل راؤنڈر کو رواں ماہ کے آخر میں ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔
Load Next Story