بھارتی فلموں پر پابندی پاکستانی انڈسٹری کوسپورٹ دیگی خرم باری

امپورٹ قوانین کے تحت آنیوالی فلموں کے باعث پاکستانی فلموں کو سینما نہیں ملتے تھے

امپورٹ قوانین کے تحت آنیوالی فلموں کے باعث پاکستانی فلموں کو سینما نہیں ملتے تھے۔ فوٹو: فائل

باری اسٹوڈیو کے روح رواں خرم باری نے کہا ہے کہ بھارتی فلموں کی نمائش پر مستقل پابندی سے پاکستان فلم انڈسٹری کوسپورٹ ملے گی۔

بھارت میں پاکستانی فلموں کونمائش کے لیے پیش نہیں کیاجاتا لیکن پاک سرزمین کے سینما گھروں میں ہماری فلموںکی بجائے بھارتی فلموںکی نمائش ہوتی ہے ، جو پاکستانیوں کے ساتھ زیادتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار خرم باری نے '' ایکسپریس '' سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔




انھوں نے کہا کہ پاکستانی قوانین کے مطابق ہمارے ہاں بھارتی فلموں کی نمائش نہیں ہونی چاہیے۔ لیکن غیرقانونی طریقہ سے یہاں ان فلموںکی نمائش کی گئی جو بھارتی سرزمین پرعکسبند کی گئی تھیں۔انھی فلموںکو امپورٹ قوانین کے تحت یہاں لایا گیا اوران کی وجہ سے پاکستان میں وسائل کی کمی اوربے پناہ مسائل کے باوجود فلمیں بنانے والے فلمسازوںکو سینما گھرنہیںمل سکے۔ اس لیے مجھ سمیت بہت سے لوگ یہ چاہتے ہیں کہ قانون کی خلاف ورزی کرنیوالوںکے خلاف کارروائی کی جائے اوراس سلسلہ میں قوانین کے مطابق کام کیا جائے۔
Load Next Story