پہلی پوزیشن کا خواب سراب ’’پروفیسر‘‘ کی ٹیم امتحان میں فیل
212 کا ہدف دیکھ کر ہی ٹیم کے اوسان خطا ہوگئے،شرجیل خان کی ففٹی، پاکستانی بولرز اچانک آؤٹ آف فارم
دبئی : سری لنکن اوپنر کوشل پریرا شاٹ کھیلنے کیلیے تیار، پاکستان کیخلاف دوسرے ٹوئنٹی 20 میں انھوں نے 84رنز بنا کر ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ فوٹو: اے ایف پی
ٹوئنٹی 20 کرکٹ میں پہلی پوزیشن کا پاکستانی خواب سراب ثابت ہوا، ''پروفیسر'' کی ٹیم امتحان میں فیل ہوگئی۔
سری لنکا نے دوسرا میچ24رنز سے جیت کر رینکنگ میں پہلا نمبر برقرار رکھا، گرین شرٹس بھی بدستور چوتھے درجے پر ہی رہے، ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ سنگین غلطی ثابت ہوا،212کا ہدف دیکھ کر ہی ٹیم کے اوسان خطا ہو گئے،شرجیل خان نے برق رفتار نصف سنچری بنائی ، ٹاپ آرڈر کے دیگر بیٹسمین ناکام رہے،عمر اکمل اور عمر امین نے کھاتہ کھولنے کی زحمت بھی گوارا نہ کی، احمد شہزاد اور کپتان محمد حفیظ بھی ناکام رہے، سہیل تنویر نے 41 کی اننگز کھیلی، قبل ازیں پاکستانی بولرز اچانک آئوٹ آف فارم ہو گئے،کوشل پریرا نے صرف 59 گیندوں پر 84رنز بنا دیے،انھوں نے دلشان (48)کے ساتھ سنچری اوپننگ شراکت بھی بنائی،2 وکٹیں لینے والے سعید اجمل کے سواکوئی رنز کے سیلاب کے سامنے بند نہ باندھ سکا، نوجوان پیسرز عثمان شنواری اور بلاول بھٹی دبائو نہ جھیل سکے،آفریدی اور حفیظ کا جادو بھی نہ چل سکا۔
تفصیلات کے مطابق 212 کے پہاڑ جیسے ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے 2.3اوورز میں 18رنز جوڑے تھے کہ احمد شہزاد کی ہمت 8رنز پر جواب دے گئی، سینانائیکے کی بولنگ پر سوئپ شاٹ کھیلتے ہوئے انھوں نے متبادل پلیئر وتھاناگے کو کیچ تھمایا،ایک بار کیچ ہونے سے بال بال بچنے کے باوجود محمد حفیظ صرف 7رنز کے مہمان ثابت ہوئے،کولا سیکرا نے انھیں سنگاکارا کے تعاون سے میدان بدر کیا،شرجیل خان اور صہیب مقصود نے ریسکیو مہم شروع کرتے ہوئے دلشان کو چوکا اور چھکا جڑ کر7اوورز میں ٹیم کی ففٹی مکمل کرا دی،صہیب 15 رنز بناکر تشارا پریرا کی گیند پر پل شاٹ کھیلتے ہوئے چندیمل کو کیچ دے بیٹھے، شرجیل خان نے پرسنا کے اوور کی ابتدائی دونوں گیندوں پر چھکے لگاکر اپنی نصف سنچری صرف 24 گیندوں پر مکمل کی، مگر جارحانہ اسٹروک کھیلنے کی کوشش میں بولڈ ہوگئے، عمر اکمل کیلیے پہلی گیند ہی آخری ثابت ہوئی اور وہ وکٹیں محفوظ نہ رکھ سکے،10اوورز میں 84پر نصف ٹیم کے پویلین لوٹ جانے کے بعد عمر امین نے بھی کھاتہ کھولنے کی زحمت نہ کی۔
سینا نائیکیکی گیند پر سلی مڈ آف پر چندیمل نے کیچ تھاما،اگلی ہی گیند پر بلاول بھٹی نے سنگا کارا کو کیچ کا موقع دیا، صرف 2رنز کے اضافے سے 4وکٹیں گرنے کے بعد ہدف کوسوں دور نظر آنے لگا،پاکستان کو 57 گیندوں پر 126رنز درکار تھے، آفریدی نے پرسنا کے ایک اوور میں 2 چھکوں اور ایک چوکے سمیت 25رنز بٹورے، ان کی 13گیندوں پر 28رنز کی اننگز کا اختتام سنگاکارا کے شاندار کیچ کی بدولت ممکن ہوا، کامیاب بولر تشارا پریرا تھے، 121کے ٹوٹل پر 8 ویں وکٹ گرنے کے بعد اسی اوور میں سہیل تنویر نے 3چوکے لگائے، وہ ٹیم کا ٹوٹل 17اوورز میں 171تک لے گئے،آخری 18گیندوں پر 41رنز درکار تھے، تشارا پریرا کے اوور میں سعید اجمل نے چھکے سمیت 12رنز بنائے،مالنگا نے سہیل تنویر کی 26 گیندوں پر 41رنز کی اننگز تمام کرکے9 ویں وکٹ کیلیے 63 رنز کی شراکت بھی ختم کردی، سعید اجمل 20 رنز بناکر تشارا پریراکی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے تو پاکستان کی اننگز187پر سمٹ گئی۔
سینانائیکے نے4 اوورز میں 27 رنز دیکر 3 وکٹیں حاصل کیں۔قبل ازیں سری لنکن اوپنرز دلشان اور کوشل پریرا نے انتہائی جارحانہ آغاز کیا، عثمان شنواری کے پہلے ہی اوور میں ایک چھکے اور ایک چوکے سمیت 13رنز بنے، بلاول بھٹی کا استقبال دلشان نے 4 چوکوں سے کرتے ہوئے اسکور 5اوورز میں ہی 49تک پہنچا دیا، پریرا نے شاہد آفریدی کو 2 چوکوں کے بعد ایک چھکا بھی جڑ کے ٹوٹل 10اوورز میں 90 تک پہنچایا، بالآخر ٹیم کی سنچری مکمل ہوتے ہی سعید اجمل نے دلشان کی اننگز کا 48 رنز پر اختتام کردیا،اوپنر ریورس سوئپ کھیلنے کی کوشش میں عمر امین کو کیچ دے بیٹھے، محمد حفیظ کا آخری اور میچ کا 13واں اوور گرین شرٹس کیلیے تباہ کن ثابت ہوا، سیکوگے پرسنا نے ایک چوکا لگانے کے بعد 2 چھکے بھی جڑ دیئے، مجموعی طور پر آئی لینڈرز نے 24رنز بٹورے، پرسنا(21)کو سعید اجمل نے اپنا دوسرا شکار بنانے کیلیے عثمان شنواری کا تعاون حاصل کیا۔
سنگا کارا نے بھی بولرز کے ساتھ کوئی رعایت نہ برتتے ہوئے اسکور 15اوورز میں 149تک پہنچا دیا،عثمان شنواری نے دوسرے اسپیل کے 2 اوورز میں 2 فلک بوس چھکوں سمیت 29 رنز دیے، سری لنکن اننگز کی آخری گیند پر تباہ کاری پھیلانے والے پریرا 84پر رن آئوٹ ہوئے تو 3وکٹ پر211رنز کا مجموعہ اسکور بورڈ پر سجایا جا چکا تھا، سنگا کارا صرف 21 گیندوں پر 44رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد ناقابل شکست پویلین واپس گئے۔سعید اجمل 25رنز کے عوض 2وکٹوں کے ساتھ واحد کامیاب بولر تھے، عثمان شنواری52،محمد حفیظ 45، سہیل تنویر 31رنز دینے کے باوجود وکٹ کو ترستے رہے، بلاول بھٹی نے 2 اوورز میں 32 اور شاہد آفریدی نے 25رنز دیے۔