جامعہ کراچیپہلے گروپ کا داخلہ ٹیسٹ 15دسمبر کو ہوگا
ایل ایل ایم سال آخر کے تھیسس جمع کرانے کی تاریخ میں لیٹ فیس کیساتھ توسیع
سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ نے انٹری ٹیسٹ 2014 کے نتائج کا اعلان کردیا فوٹو: فائل
جامعہ کراچی کی داخلہ کمیٹی کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی کے مطابق انٹری ٹیسٹ کو3 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔
پہلے مرحلے میں گروپ نمبر ایک کا داخلہ ٹیسٹ ہو گا جس میںصرف ان امیدواروں کا ٹیسٹ لیا جائے گا جنھوں نے بی کام یا بی بی اے میں گریجویشن کا امتحان پاس کیا ہے اور ماسٹر پروگرام میں داخلے کے خواہشمند ہیں، ٹیسٹ این ٹی ایس کے زیر اہتمام اتوار 15 دسمبر کو صبح ساڑھے9 بجے وفاقی اردو یونیورسٹی آف آرٹس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں منعقد ہوگا، ٭ جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات کے مطابق ایل ایل ایم سال آخر کے امتحانات کے سلسلے میں تھیسس جمع کرانے کی تاریخ میں لیٹ فیس کے ساتھ توسیع کردی گئی ہے، طلبا اپنے تھیسس 16 تا 17دسمبر 15 ہزار روپے مع1500روپے لیٹ فیس کے ساتھ متعلقہ کالجوں میں جمع کراسکتے ہیں۔
٭ جامعہ کرچی کی ڈائریکٹر ایریا اسٹڈی سینٹربرائے یورپ کے مطابق ایم فل کورس ورک پروگرام میں داخلے کے خواہشمندامیدوار اپنا داخلہ فارم 20 دسمبر تک جمع کراسکتے ہیں٭ جامعہ کراچی کے ڈائریکٹر شیخ زید اسلامک سینٹر کے مطابق سینٹر میں بی ایس، پی جی ڈی اور ایم آئی بی ایف اسلامک بینکنگ میں داخلوں کے لیے انٹری ٹیسٹ اتوار15 دسمبر کو شیخ زید اسلامک سینٹر میں ہوگا٭ جامعہ کراچی کے شعبہ پبلک ایڈمنسٹریشن کے تحت ''جاب فیئر'' کا انعقاد آج ہفتہ 14دسمبر کو شعبہ ہٰذا میں کیا جائیگا٭ سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ نے انٹری ٹیسٹ 2014 کے نتائج کا اعلان کردیا ہے، کامیاب امیدواروں کی فہرست یونیورسٹی کے نوٹس بورڈ پر آویزاں کردی گئی ہے۔