پرتھ ٹیسٹ اسمتھ نے انگلش خوش فہمی ہوا میں تحلیل کر دی
ناقابل شکست سنچری،143 پر 5 وکٹیں گنوانے والے کینگروز نے326 رنز اسکور کر لیے
اسمتھ کے ناقابل شکست 103رنز نے مجموعہ6 وکٹ پر 326تک پہنچا دیا۔ فوٹو: اے ایف پی
ISLAMABAD:
پرتھ ٹیسٹ میں اسٹیو اسمتھ کی سنچری نے انگلش خوش فہمی ہوا میں تحلیل کر دی، 143 پر 5 وکٹیں لینے والی مہمان سائیڈ آسٹریلیا کو جلد آئوٹ کرنے کا خواب دیکھنے لگی تھی مگر اسمتھ کے ناقابل شکست 103رنز نے مجموعہ6 وکٹ پر 326تک پہنچا دیا۔
مچل جانسن نے اس بار بیٹ سے حریف کو نقصان پہنچاتے ہوئے 39 رنز ناٹ آئوٹ بنائے، ڈیوڈ وارنر اور بریڈ ہیڈن ففٹیز بنا کر رخصت ہوئے۔ واکا میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، روجرز 11 کے انفرادی اسکور پر اینڈرسن کے شاندار تھرو کی بھینٹ چڑھ گئے، وارنر اور شین واٹسن نے ٹیم کی نصف سنچری مکمل کرائی، 52 کے مجموعے پر آل رائونڈر18رنز بنا کر چلتے بنے، براڈ کی باہر جاتی گیند پر شاٹ کھیلتے ہوئے انھوں نے سلپ میں سوان کوکیچ تھمایا، وارنر نے کپتان مائیکل کلارک کے ساتھ مل کر اسکور 106 تک پہنچایا، ایسے میں37 رنز کے دوران 3 وکٹیں گر گئیں، کلارک (24) نے سوان کی گیند پر جارحانہ شاٹ کھیلتے ہوئے شارٹ مڈ وکٹ پرکک کی جانب کیچ اچھالا، لنچ کے بعد اسپنر نے ہی وارنر کی وکٹ بھی حاصل کرلی جو کٹ کرتے ہوئے بیک ورڈ پوائنٹ پر کیربری کا کیچ بن گئے، اوپنر نے60رنز بنائے، اس سے قبل 37پر انھیں چانس بھی ملا جب ٹم بریسنن اپنی ہی گیند پر مشکل کیچ نہ تھام سکے تھے۔
جارج بیلی کی اننگز7رنز سے آگے نہ بڑھ سکی، وہ غیر ضروری ہک شاٹ کھیلتے ہوئے بائونڈری پر پیٹرسن کاکیچ بنے، براڈ نے دوسری وکٹ کا جشن منایا، 143 پر آدھی ٹیم کی رخصتی سے میزبان دبائو کا شکار ہو گئے، ایسے میں اسمتھ نے ریسکیو آپریشن شروع کیا، انھوں نے بریڈ ہیڈن کے ساتھ ذمہ داری سے کھیلتے ہوئے مجموعے کو267تک پہنچایا، 124 رنز کی یہ پارٹنر شپ اسٹوکس نے توڑی، ہیڈن (55) پُل شاٹ کھیلتے ہوئے اینڈرسن کو کیچ دے بیٹھے، اس کے بعد جانسن نے اسمتھ کا ساتھ دیا، کھیل ختم ہونے تک دونوں ساتویں وکٹ کیلیے 59 رنز جوڑ چکے تھے، اسمتھ نے 191 گیندوں پر 13 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست103 رنز بنائے، جانسن 39 رنز پر ناٹ آئوٹ رہے، آسٹریلوی ٹیم نے87 اوورز میں 6 وکٹ پر 326 رنز اسکور کیے، براڈ اور سوان نے 2،2 وکٹیں لیں۔