نظام نہ بدلا تو معاشرہ مزید تباہی کی طرف جائیگا شیخ رشید

وزیراعظم کی اسکیم مخصوص طبقے کیلیے ہے،وہ عوام کے زخموں پرنمک چھڑک رہے ہیں

روٹی کو ترسنے والوں کو لاکھوں کے خواب دکھانا ظلم ہے، نمائندہ ایکسپریس سے گفتگو۔ فوٹو: فائل

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیداحمد نے کہاہے کہ نظام میں تبدیلی کی ضرورت ہے، وزیراعظم نوازشریف پاکستانی عوام کے زخموں پر نمک چھڑک رہے ہیں۔

روٹی کوترسنے والوں کو لاکھوں روپے کے خواب دکھاناظلم ہے۔ وزیراعظم نے نوجوانوں کیلیے جس فنڈکا اعلان کیاہے وہ مخصوص طبقے کیلیے ہے۔ یہاں بھی ریوڑیاں اپنے اپنوں کو بانٹی جائیں گی۔




نمائندہ ایکسپریس سے بات چیت کے دوران ان کاکہنا تھاکہ مجھے کوئی صرف اس بات کاجواب دے کہ غریب آدمی کی کون گارنٹی لے گا۔ جس کوروٹی میسرنہ ہواس کی گواہی یاگارنٹی کوئی بھی نہیں لے گا۔ حکومت کو اگر غریبوں پر احسان کرناتھا توشرائط ایسی رکھتے جوغریب آدمی پوری کرسکتا۔ ملک میں صنعتی پہیہ بحال کرتے توعوام کو روزگارملتا۔
Load Next Story