کراچی میں فائرنگ اور تشدد گینگسٹرسمیت 3افرادہلاک

گینگسٹرمیوہ شاہ قبرستان میں ماراگیا،ماڑی پورمیں ایک ہلاک،ناردرن بائی پاس سے لاش ملی

منگھوپیرناردرن بائی پاس حب کنال پل کے کنارے سے17سالہ نامعلوم نوجوان کی پشت پرہاتھ بندھی لاش ملی. فوٹو؛فائل

شہرکے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں لیاری گینگ وارکے ملزم سمیت3 افرادہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پاک کالونی کے علاقے میوہ شاہ قبرستان میں گینگ وارکے 2گروپوں میں تصادم کے دوران فائرنگ سے لیاری گینگ وار کا ملزم30 سالہ خالدبلوچ ہلاک ہو گیا،مقتول لیاری ریکسرلائن کا رہائشی تھا۔ماڑی پورکے علاقے میں نامعلوم افرادکی فائرنگ سے نورزمان ہلاک ہوگیا،مقتول کی لاش سول اسپتال لائی گئی تھی تاہم ورثا پولیس کارروائی کرائے بغیرلاش اپنے ساتھ لے گئے ، مقتول ماڑی پورمشرف کالونی کارہائشی تھا۔




منگھوپیرناردرن بائی پاس حب کنال پل کے کنارے سے17سالہ نامعلوم نوجوان کی پشت پرہاتھ بندھی لاش ملی،پولیس کے مطابق مقتول کو نامعلوم ملزمان نے اغواکے نامعلوم مقام پرتشدد کا نشانہ بنانے کے بعدفائرنگ کر کے ہلاک کیااورلاش پھینک کر فرار ہوگئے ،مقتول کی شناخت نہیں ہوسکی۔پاک کالونی منگھو پیرروڈبسم اﷲ ہوٹل کے قریب نامعلوم ملزمان نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت کرنے پر35 سالہ غلام نبیکو فائرنگ کر کے زخمی کردیا۔
Load Next Story