بھارتی کرکٹ بورڈ دھونی کیلیے الوداعی میچ کے انعقاد کا خواہاں

ہم ہمیشہ سے ہی ان کیلیے الوداعی میچ منعقد کرنا چاہتے تھے مگر دھونی ایک الگ پلیئر ہیں، بورڈ آفیشل

ہم ہمیشہ سے ہی ان کیلیے الوداعی میچ منعقد کرنا چاہتے تھے مگر دھونی ایک الگ پلیئر ہیں، بورڈ آفیشل۔ فوٹو: فائل

بھارتی کرکٹ بورڈ مہندرا سنگھ دھونی کے لیے الوداعی میچ کے انعقاد کا خواہاں ہے۔


بھارتی کرکٹ بورڈ کے ایک آفیشل نے کہاکہ فی الحال کوئی انٹرنیشنل سیریز نہیں ہے، آئی پی ایل کے بعد ہم دیکھیں گے کہ کیا کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مہندرا سنگھ دھونی کی بہت زیادہ خدمات اور وہ احترام کے مستحق ہیں، ہم ہمیشہ سے ہی ان کیلیے الوداعی میچ منعقد کرنا چاہتے تھے مگر دھونی ایک الگ پلیئر ہیں، انھوں نے اس وقت ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا جب کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا، بورڈ اس حوالے سے ان کے ساتھ بات کرے گا۔
Load Next Story