ملیر ہالٹ اور ملیر15فلائی اوورز کے تعمیراتی کام کا آغاز
شاہراہ فیصل سے نیشنل ہائی وے جانیوالی ٹریفک کی روانی بہتر ہوجائیگی، حکومت سندھ نے 30 کروڑ روپے جاری کردیے،ایڈمنسٹریٹر
ملیر ہالٹ کے مقام پر تعمیر کیا جانے والافلائی اوورتین لائن پر مشتمل ہوگا،بریفنگ۔ فوٹو : فائل
لاہور:
ایڈمنسٹریٹرکراچی رؤف اخترفاروقی نے کہا ہے کہ ملیرہالٹ اورملیر 15پر فلائی اوورزکے تعمیراتی کاموں کا آغاز کردیا گیا ہے۔
زمین کی ساخت کی رپورٹ 2ہفتے میں لیبارٹری سے موصول ہو جائے گی جس کے بعد تعمیراتی کاموں میں تیزی لائی جائے گی،ان فلائی اوورز کی تعمیر کے لیے حکومت سندھ نے پہلی سہ ماہی کے فنڈز 30 کروڑ روپے جاری کردیے ہیں، یہ بات انھوں نے فلائی اوورز کی تعمیر کے مقامات کا دورہ کرتے ہوئے کہی، اس موقع پرڈائریکٹرجنرل محکمہ انجینئرنگ نیاز احمد سومرواور پروجیکٹ ڈائریکٹر سمیت دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ ملیر 15اور ملیر ہالٹ پر تعمیر کیے جانے والے فلائی اوورزانتہائی اہمیت کے حامل ہیں کیونکہ ان فلائی اوورز کی تعمیرسے شاہراہ فیصل سے نیشنل ہائی وے کی جانب جانے والی ٹریفک کو آسانی فراہم ہوگی اور ان مقامات پر ٹریفک جام کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔
انھوںنے کہا کہ شہر میں جاری ترقیاتی منصوبے بروقت مکمل کرنے کیلیے افسران ایمانداری ، محنت اور خدمت کے جذبے کے ساتھ کام کریں تاکہ شہریوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جاسکیں، قبل ازیں ڈائریکٹر جنرل محکمہ انجینئرنگ نیاز احمد سومرونے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ملیر 15پر تعمیر کیے جانے والے فلائی اوور کی لاگت کا تخمینہ 532ملین روپے ہے جبکہ ملیر ہالٹ پر تعمیر کیے جانے والے فلائی اوورکی لاگت کا تخمینہ 386ملین روپے ہے ملیر ہالٹ کے مقام پر تعمیر کیا جانے والافلائی اووتین لائن پر مشتمل ہوگا اور ہر لائن 3.3میٹر چوڑی ہوگی جبکہ فلائی اوور کی لمبائی 411میٹر ہوگی اس فلائی اوور کے دونوں ریمپ 472میٹر کی حفاظتی دیوار کے ساتھ تعمیر کیے جائیں گے جبکہ فلائی اوور کے 14اسپین ہونگے انھوں نے بتایا کہ لیبارٹری کی رپورٹ موصول ہوتے ہی ان فلائی اوورزکے تعمیراتی کاموں میں تیزی لائی جائے گی اور بھرپور کوشش کی جائے گی کہ ان دونوں فلائی اوورز کو وقت مقررہ پر مکمل کرلیا جائے ۔