عدالتی حکم عدولی پر8 تھانیداروں کو توہین عدالت کے نوٹس جاری
ڈرگ کورٹ نے پولیس افسران کو قوانین کی خلاف ورزی کے الزام میں ملوث مفرور ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا تھا
عدالت نے 3دسمبر کو ذاتی طور پر عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا
ڈرگ کورٹ نے عدالتی حکم عدولی کے مرتکب 8تھانیداروں کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئر مین ڈرگ کورٹ ساتھی محمد اسحاق ممبران ڈاکٹر نگہت قاردی اور غلام رسول ہالیپوٹو نے عدالتی حکم عدولی پر ایس ایچ او یوسف پلازہ ، لیاقت آباد ، عزیز آباد ، شارع نور جہاں ، فریئر ، کورنگی ملیر سٹی اور سہراب گوٹھ کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 3دسمبر کو ذاتی طور پر عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا اورجواب طلب کرلیا ہے۔
واضح رہے کہ فاضل عدالت نے مذکورہ افسران کو ڈرگ کورٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کے الزام میں ملوث مفرور ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا تھا تاہم پولیس افسران نے ملزمان کو گرفتار کیا اور نہ ہی عدالت میں کوئی رپورٹ پیش کی تھی ، دریں اثنا اسی عدالت نے مقامی میڈیکل اسٹور کے سیل انچارجز ، اور ، مالکان عامر ، قائم علی خان ، برکت و دیگر کو جرم ثابت ہونے پر عدالت کے برخاست ہونے تک عدالت میں حراست میں رکھنے اور مجموعی طور پر 90ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی ،ملزمان ڈرگ کورٹ ایکٹ کی خلاف ورزی میں ملوث تھے۔