انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کا 14 فروری سے آغاز
مستقبل کے ستارے متحدہ عرب امارات کے7 وینیوز پر اپنی آب و تاب دکھائیں گے
پاکستان کا پہلا معرکہ ایونٹ کے دوسرے روز دفاعی چیمپئن بھارت سے ہوگا۔ فوٹو: فائل
انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کا آغاز 14فروری سے ہوگا، مستقبل کے ستارے متحدہ عرب امارات کے7وینیوز پر اپنی آب و تاب دکھائیں گے، پاکستان کا پہلا معرکہ ایونٹ کے دوسرے روز دفاعی چیمپئن بھارت سے ہونا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے انڈر 19ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا، مستقبل کے اسٹارز کی تلاش کیلیے انتہائی اہم خیال کیے جانے والے ٹورنامنٹ کے48 مقابلے یواے ای کے7 وینیوز پر 14فروری سے یکم مارچ تک ہوںگے، فل ممبر 10ممالک سمیت 16ٹیموں کو 4گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، پول اے میں بھارت، آسٹریلیا، جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ، بی میں پاکستان، بنگلہ دیش، ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ، سی میں اسکاٹ لینڈ، افغانستان، زمبابوے اور سری لنکا، ڈی میں یو اے ای، نمیبیا، کینیڈا،پاپوا نیو گنی کی ٹیموں کو جگہ ملی ہے۔ افتتاحی روز میزبان ٹیم کو ابوظبی کے شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم میں انگلینڈ کا چیلنج درپیش ہوگا،اوول میں زمبابوے اور کینیڈا کی ٹیمیں مقابل ہوں گی، شارجہ میں نیوزی لینڈ اور سری لنکاجبکہ دبئی میں ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ آمنے سامنے ہوں گے۔
بھارت نے ورلڈ کپ 2012کے سیمی فائنل میں پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست دینے کے بعد فیصلہ کن معرکے میں میزبان آسٹریلیا کو زیر کرلیا تھا، دفاعی چیمپئن کا اس بار پہلا معرکہ ہی گرین شرٹس کے ساتھ ایونٹ کے دوسرے روز ہوگا، اس سے قبل کولمبو میں میگا ایونٹ 2006کے فائنل میں پاکستان نے روایتی حریف کو 39 رنز سے مات دی تھی، فتح کے ہیرو انور علی تھے، پیسر نے 35رنز کے عوض 5 وکٹیں لے کر بھارتی ٹیم کیلیے 110رنز کا ہدف بھی ناممکن بنادیا تھا۔اپنے ایک پیغام میں انھوں نے کہاکہ ملک کیلیے شاندار کھیل پیش کرنے سے اعتماد میں بے پناہ اضافہ ہوا، اس میچ میں کئی ایسے بیٹسمینوں کو بھی آئوٹ کیا جو آج بھارتی کرکٹ کا بڑا نام ہیں، ایونٹ مستقبل کا ٹیلنٹ تلاش کرنے کے حوالے سے خاص اہمیت رکھتا ہے۔آئی سی سی کے جنرل منیجرجیف ایلر ڈائس نے کہاکہ انڈر19ورلڈ کپ نے کئی مایہ ناز کرکٹرز اور 40کے قریب کپتان دیے، ان میں برائن لارا،انضمام الحق اور گریم اسمتھ جیسے بڑے نام بھی شامل ہیں،10ویں ایڈیشن میں بھی کئی ستاروں کی آب و تاب نظرآئے گی۔