چیئرمین پی سی بی نوجوان پیسر عثمان خان کی سلیکشن پر وضاحتیں دینے لگے
کسی کھلاڑی کو موقع دینے یا نہ دینے کا فیصلہ کپتان کو کرنا ہوتا ہے، اس میں میرا کوئی کردار نہیں
کسی کھلاڑی کو موقع دینے یا نہ دینے کا فیصلہ کپتان کو کرنا ہوتا ہے، اس میں میرا کوئی کردار نہیں. فوٹو: فائل
پی سی بی کی عبوری کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی قومی ٹیم میں نوجوان پیسر عثمان خان کی سلیکشن پر وضاحتیں دینے لگے۔
انکا کہنا ہے کہ کسی کھلاڑی کو موقع دینے یا نہ دینے کا فیصلہ کپتان کو کرنا ہوتا ہے، اس میں میرا کوئی کردار نہیں، انھوں نے کہا کہ عثمان خان شنواری ہو یا کوئی اورکرکٹر اسے کب اور کس موقع پر آزمانا ہے،اس فیصلے کیلیے میچ کی صورتحال کے مطابق ٹور سلیکشن کمیٹی، مینجمنٹ اور کپتان ہی مشاورت کرتے ہیں، میں ان کو کیسے کہہ سکتا ہوں کہ فلاں کو میدان میں اتارو اور اتنے اوورز دو۔ ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ بورڈ میں فضول لوگوں کو نوازے جانے کے الزامات درست نہیں، انتخاب عالم ایک شریف آدمی اور ان کی کرکٹ کیلیے بڑی خدمات ہیں، ان سمیت کئی عہدیدار پی سی بی کا اثاثہ ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ابھی تو میرے پاس اختیارات ہی نہیں، موقع ملا تو دیکھوں گا کہ کس کی ضرورت ہے اور کسے گھر جانا چاہیے۔