قائداعظم ٹرافی سیالکوٹ نے بہاولپور کا قصہ دوسرے روز تمام کردیا
کراچی بلوز کیخلاف راولپنڈی کے اویس ضیا نے سنچری جڑڈالی، ملتان کی بولنگ ناکام
پریذیڈنٹ کپ میں واپڈاکے مقابل پی ٹی وی شدید مشکلات سے دوچار،ایچ بی ایل نے پورٹ قاسم اتھارٹی پرگرفت مضبوط بنالی. فوٹو:فائل
قائداعظم ٹرافی میں سیالکوٹ نے بہاولپور کا قصہ دوسرے ہی روز تمام کردیا، میزبان ٹیم دوسری باری میں 95 پر ہمت ہارنے کے بعد میچ اننگز اور 19رنز سے ہارگئی۔
کراچی بلوز کیخلاف راولپنڈی کے اویس ضیا نے سنچری جڑڈالی، ملتان کیخلاف کراچی وائٹس نے 8 وکٹ پر 427 کا مجموعہ پالیا، سعدعلی 101رنز بناکر نمایاں رہے،اسلام آباد کیخلاف کوئٹہ کی ٹیم فالوآن سے دوچار ہوگئی، پریذیڈنٹ ٹرافی کے چھٹے رائونڈ میچز کے دوسرے دن واپڈا کے مقابل پی ٹی وی شدید مشکلات سے دوچار ہوگئی،ایچ بی ایل نے بھی پورٹ قاسم اتھارٹی پر گرفت مضبوط بنالی، 223رنز کا خسارہ پانے والی پی کیو اے کی ٹیم دوسری باری میں61 پر 5 وکٹیں گنوا دیں، عمرگل نے 12رنز کے عوض3 وکٹیں لے لیں، وہ اب تک میچ میں 8شکار کرچکے ہیں۔تفصیلات کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کے چھٹے رائونڈ کے دوسرے دن سیالکوٹ نے بہاولپور کو اننگز اور 19رنز سے پچھاڑ دیا، پہلی اننگز میں 39 پر ڈھیر ہونے والی ناکام سائیڈ کو 114رنز کے خسارے کا سامنا تھا لیکن وہ دوسری کاوش میں بھی 95رنز پر حوصلہ ہارگئی،ظاہر صدیقی 23 اور جواد حسین 22رنز بناکر کچھ مزاحمت کرپائے۔
حسن علی نے دوسری باری میں 3 وکٹیں لے کر میچ میں اپنے مجموعی شکاروں کی تعداد 9 تک پہنچائی، وقاص احمد اور منصور امجد نے بھی تین ، تین پلیئرز کو پویلین چلتا کیا۔کراچی بلوز کے 266رنز پر راولپنڈی نے جوابی اننگز میں 4 وکٹ پر320رنز جوڑ لیے، اویس ضیا نے 20 چوکوں کی مدد سے 123رنز بنائے،بابر نعیم 78رنز بناکر پویلین لوٹے جبکہ مزمل نظام 56رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، اس سے قبل بلوز کے 2 اختتامی پلیئرز مجموعے گذشتہ اسکورمیں 12رنز کا اضافہ ہی ممکن کر سکے، فراز احمد 43رنز بناکر میدان بدر ہوئے، ناصر ملک نے 5 وکٹیں لیں۔لاہور راوی کیخلاف پشاور نے 2 وکٹ پر 317رنز اسکور بورڈ پر سجا دیے، اسرار اللہ184پر ناٹ آئوٹ ہیں ، محمد ادریس 74 رنز کے ساتھ دوسرے اینڈ پر موجود ہیں، عادل امین نے 51رنز جوڑے۔ ملتان کیخلاف کراچی وائٹس نے 8 وکٹ پر 427 کا مجموعہ پالیا، سعدعلی 101رنز بناکر نمایاں رہے، نویں وکٹ کیلیے خرم شہزاد(76) اور فہیم احمد (67) کے درمیان 141 کی ناقابل شکست شراکت قائم ہوچکی۔
اسلام آباد کیخلاف کوئٹہ ٹیم فالوآن سے دوچار ہوگئی، پہلی باری میں 208 پر آئوٹ ہونے والی ٹیم نے دوسری اننگز میں3رنز پر ایک وکٹ گنوا دی، اسلام آباد کے شہزاد اعظم نے 5 اور نصر اللہ خان نے3 وکٹیں لے کر مہمان ٹیم کو دبائو کا شکار کیا، میزبان سائیڈ نے پہلی اننگز 8 وکٹ 444 پرڈیکلیئرڈ کی، فیضان ریاض 256 پر ناقابل تسخیر بنے رہے، فیض گوہر نے 4 اور ارون لال نے3 کھلاڑیوں کو پویلین چلتا کیا۔فیصل آباد کے 323رنز پر حیدرآباد نے چار وکٹ پر 164رنز بنالیے، حارث خان نے 45 کی نمایاں اننگز کھیلی۔پریذیڈنٹ ٹرافی کے چھٹے رائونڈ میچز کے دوسرے دن واپڈا کے مقابل پی ٹی وی کی ٹیم شدید مشکلات سے دوچار ہوگئی، جوابی اننگزمیں 21 پر آدھی ٹیم پویلین لوٹ چکی ہے، سرفراز احمد نے 9رنز دیکر4 وکٹیں لیں، واپڈا نے پہلی اننگز 7 وکٹ 475 پر ڈیکلیئرڈ کردی، عدنان رئیس نے 154 رنز اسکور کیے۔سوئی ناردرن گیس کیخلاف اسٹیٹ بینک نے 124 پر7 وکٹیں گنوا دیں، رمیز عالم 45 پر ناٹ آئوٹ ہیں، سمیع اللہ نیازی نے4 وکٹیں لیں، سوئی گیس کیلیے اظہر علی نے 104رنز بنائے، اسٹیٹ بینک کی جانب سے تابش خان نے132 رنز دے کر5 وکٹیں اپنے نام کیں۔
یوبی ایل کیخلاف زرعی ترقیاتی بینک نے دوسری باری میں 7 وکٹ پر 104رنز بناکر مجموعی سبقت 106کرلی، حسیب الرحمان30 اور عمران نذیر24رنز بناکر نمایاں رہے، عاطف مقبول نے 3 پلیئرز کو قابو کیا۔ایچ بی ایل سے میچ میں پورٹ قاسم اتھارٹی پر شکست کے بادل گہرے ہوگئے، 223رنز کا خسارہ پانے والی پی کیو اے کی ٹیم دوسری باری میں بھی 61 پر 5 وکٹیں کھوبیٹھی، عمرگل نے 12رنز کے عوض3 وکٹیں لیں، وہ اب تک میچ میں 8 شکار کرچکے ہیں، عاصم کمال 14 پر ناٹ آئوٹ ہیں، حریف ٹیم کا حساب بے باق کرنے کیلیے ٹیم کو ابھی مزید 162رنز درکار ہیں۔کے آر ایل نے نیشنل بینک کے گرد شکنجہ کس دیا، ٹیم نے جوابی اننگز میں 272 رنز بناکر 114رنز کی سبقت لے لی، شعیب احمد منہاس نے92 رنز بنائے، وہاب ریاض نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین چلتا کیا، این بی پی دوسری اننگزمیں بھی82 پر4 وکٹوں سے محروم ہوچکی،اننگز کے خسارے سے باہر آنے کیلیے اسے ابھی مزید 32 رنز کی ضرورت ہے، صدف نے 2 وکٹیں لے کر مجموعی شکاروں کی تعداد 8 کرلی۔