2015پاکستان 2 بین الاقومی اسنوکر ایونٹس کا میزبان
انٹرنیشنل بلیئرڈ اینڈ اسنوکر فیڈریشن نے 2014 کا سالانہ کیلنڈر بھی جاری کردیا
انٹرنیشنل بلیئرڈ اینڈ اسنوکر فیڈریشن نے 2014 کا سالانہ کیلنڈر بھی جاری کردیا۔ فوٹو: فائل
انٹرنیشنل بلیئرڈ اینڈ اسنوکر فیڈریشن نے2014 کے لیے اپنے سالانہ کیلنڈر کا اجرا کردیا۔
پاکستان بلیئرڈ اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن کے صدرعالمگیرشیخ کے مطابق لیوٹیا کے شہر ڈائوگا پلس میں اختتام پذیر ہونے والی عالمی امیچر چیمپئن شپ کے دوران 4 دسمبر کو آئی بی ایس ایف کی جنرل باڈی اجلاس میں پاکستان کو 2015 میں آئی بی ایس ایف عالمی6ریڈ اور عالمی ٹیم چیمپئن شپ کی میزبانی تفویض کر دی گئی، اسی کے ساتھ2014 کے ایونٹس کے میزبانوں کا بھی اعلان کردیاگیا، جس کے تحت مصر کے شہر شرمیل شیخ میں آئندہ برس 10تا16 مئی آئی بی ایس ایف عالمی 6 ریڈ اور عالمی ٹیم چیمپئن شپ منعقد ہوگی،سابق عالمی چیمپئن محمد آصف اور محمد سجاد پر مشتمل قومی ٹیم چیمپئن شپ میں اپنے عالمی اعزاز کا دفاع کرے گی۔
عالمی انڈر21 اسنوکر چیمپئن شپ 5 تا16 جولائی روس کے شہر سینٹ پیٹرزبرگ میں ہوگی،18سے30 اکتوبر بھارت کے شہر بنگلور میں آئی بی ایس ایف عالمی اسنوکر چیمپئن شپ کا انعقاد ہوگا،عالمگیر شیخ کے مطابق پاکستان ان ایونٹس کے ساتھ5سے11 اپریل بھارتی شہر لکھنو میں ہونے والی 15 ویں ایشین انڈر21 اسنوکر چیمپئن شپ اور2سے7ستمبر تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں منعقد ہونے والی 6 ریڈ عالمی چیمپئن شپ میں حصہ لے گا،پاکستان دوسری ایشین ٹیم چیمپئن شپ اور تیسری 6 ریڈ اسنوکر چیمپئن شپ کی میزبانی کرے گا جو17 سے23اگست 2015 کو مقامی ہوٹل میں ہوگی، سابق عالمی چیمپئن محمد آصف اپنے ایشیائی ٹائٹل کا دفاع کریں گے۔