کراچی سی آئی ڈی پولیس کا انتہائی مطلوب ملزم پکڑنے کا دعویٰ

اسلحہ و دستی بم برآمد،عدنان عرف ابوحمزہ ملزم کالعدم تحریک طالبان کا کارندہ اور مفرور تھا

کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے طلعت و عظیم شیخ گروپ سے تعلق رکھتا ہے. فوٹو: فائل

NEW YORK:
سی آئی ڈی انٹیروگیشن یونٹ نے ویسٹ وہارف روڈ پرکارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے دستی بم، پستول اور100سے زائد گولیاں برآمدکر نے کا دعویٰ کیا ہے۔


گرفتار ملزم کالعدم تحریک طالبان کا کارندہ اور مفرور تھا، ملزم ریڈ بک ایڈیشن 6 سیریل 36 کے انتہائی مطلوب ملزمان کی فہرست میں شامل ہے ۔ سی آئی ڈی انٹروگیشن یونٹ کے انچارج مظہر مشوانی نے پولیس پارٹی کے ہمراہ ڈاکس کے علاقے کیماڑی ویسٹ وہارف روڈ سے مفرور ملزم محمد عدنان عرف ابوحمزہ ولد محمد صدیق عرف صادق احمد کوگرفتاراور اسلحہ برآمدکیا ،اعلامیے کے مطابق گرفتار ملزم محمد عدنان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، دوران تفتیش ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے طلعت و عظیم شیخ گروپ سے تعلق رکھتا ہے ،اس نے لاہور میں رہائش اختیارکی جہاں اپنے شناختی کارڈ کا ایڈریس تبدیل کرا کر محکمہ اوقاف میں ملازمت اختیار کی اور پھر اپنا تبادلہ کراچی کرا لیا، مزید تفتیش جاری ہے ۔
Load Next Story