ٹیکنالوجی کا فروغ عالمی مسابقت کیلیے اہم ہے صدر ممنون
جدید ٹیکنالوجی یقینا قوموں کو قریب لانے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے
کراچی:صدر مملکت ممنون حسین آئی سی آئی سی ٹی کے تحت منعقدہ کانفرنس میں شریک ہیں۔فوٹو:اے پی پی
صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ ٹیکنالوجی کا فروغ تعلیم اور صحت کے شعبوں میں عالمی مسابقت کیلیے انتہائی اہم ہے،جدید ٹیکنالوجی یقینا قوموں کو قریب لانے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے ۔
یہ بات انھوں نے ہفتہ کو یہاں گورنر ہائوس میں پانچویں انٹرنیشنل کانفرنس آف انفارمیشن اینڈ کمیونیکشن ٹیکنالوجیز (آئی سی ٹی) کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر قائم مقام گورنر سندھ آغا سراج خان درانی بھی موجود تھے۔ 2 روزہ اجلاس انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کے زیر اہتمام منعقد ہو رہا ہے۔ صدر مملکت ممنون حسین نے کہا کہ یہ کانفرنس نہ صرف ٹیکنالوجی کے شعبہ میں علم و ہنر کی باہمی شراکت کے حصول کا ذریعہ بنے گی بلکہ ملک میں خود اس شعبہ کی نمو اور ترقی میں بھی اہم ثابت ہو گی۔ صدر مملکت ممنون حسین نے کہا کہ موجودہ گلوبل ویلیج کے پس منظر میں قوموں کے مابین بہتر اور خوشحال مستقبل کے لیے افہام و تفہیم، امن اور ہم آہنگی انتہائی ضروری ہے اور جدید ٹیکنالوجی یقینا قوموں کو قریب لانے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔
انھوں نے کہا کہ بتدریج پیچیدہ رخ اختیار کرتے ہوئے عالمی ماحول میں انفارمیشن اینڈ کمیونیکشن ٹیکنالوجیز (آئی سی ٹی) انتظامی اور دفتری امور میں اہلیت دہندہ اور سہولت دہندہ کا کردار ادا کرتی ہے، جیسا کہ تاریخ بتاتی ہے کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کسی بھی تجارتی، دفاعی اور ثقافتی ترقیاتی پیش رفت میں اہم عنصر کا درجہ رکھتی ہے۔ انھوں نے ملک کے نوجوانوں کے لیے (انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن) آئی بی اے کے اساتذہ، فیکلٹی کے کی کاوشوں کو سراہا اور موجودہ طلباء، سابقہ طلباء اور صنعتوں کے درمیان روابط قائم کرنے میں بھی اساتذہ کے کردار کی تعریف کی۔ صدر مملکت نے امید ظاہر کی کہ انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کے اساتذہ موجودہ نوجوان ذہنوں کو آئندہ کے رہنمائوں میں تبدیل کرنے کی کاوش اسی جذبے، جوش اور جہد سے جاری رکھیں گے۔