پاک افغان سرحد کے قریب کشتی پر ڈرون حملہ 5 ہلاک
حملہ افغان صوبہ ننگرہار کے علاقہ لال پورہ کی حدود مچ میگئے میں کیا گیا،کشتی پر2 میزائل داغے گئے
حملہ افغان صوبہ ننگرہار کے علاقہ لال پورہ کی حدود مچ میگئے میں کیا گیا،کشتی پر2 میزائل داغے گئے.فوٹو رائٹرز/فائل
خیبر ایجنسی اورافغان صوبہ ننگرہار کے مابین سرحدی علاقے سے گزرنے والے دریائے کابل میں ایک کشتی پر ڈرون حملے میں5 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔
خیبرایجنسی کی پولیٹیکل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حملہ پاکستان کی حدود میں نہیں ہوا۔آئی این پی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ حملہ افغان صوبہ ننگرہار کے علاقہ لال پورہ کی حدود مچ میگئے میں کیا گیا،کشتی پر2 میزائل داغے گئے جس کے نتیجے میں ملاح سمیت 5 افراد ہلاک اور2 زخمی ہوگئے۔ہلاک ہونیوالوں میں ایک شخص کا تعلق خیبر ایجنسی کے علاقہ لوئے شلمان سے بتایا جاتا ہے جبکہ زخمی ہونیوالے 2 افراد حامد اورشبیر کو لنڈی کوتل اسپتال منتقل کیاگیا ہے۔ لوئے شلمان اور افغان علاقہ مچ میگئے میں چندکلومیٹرکا فاصلہ ہے جہاں دریائے کابل کے کنارے آباد دونوں ممالک کے شہری آمدورفت اور اشیائے خورونوش کی ترسیل کے لیے کشتی کا استعمال کرتے ہیں۔ این این آئی کے مطابق حملے کے بعد بھی جاسوس طیارے ایک گھنٹہ سے زائد دیر تک علاقے میں پروازیں کرتے رہے جس سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔