نیٹو سپلائی بندش قائمہ کمیٹی نے سرتاج عزیز کو طلب کرلیا
قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی 18 دسمبر کو رواں سال کے ترقیاتی پروگرام کاجائزہ لے گی
مشیرخارجہ اورسیکریٹری کو امریکا اوربھارت سے تعلقات، نیٹوسپلائی اور وزارت خارجہ کے معاملات پر بریفنگ کیلیے بلایاہے ۔ فوٹو:فائل
امریکا و بھارت سے تعلقات، نیٹوسپلائی اوروزارت خارجہ کے معاملات پرقائمہ کمیٹی برائے امورخارجہ نے مشیرخارجہ سرتاج عزیزاورسیکریٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی کوبدھ کوطلب کرلیا ہے۔
نجی ٹی وی کیمطابق قائمہ کمیٹی نے مشیرخارجہ اورسیکریٹری کو امریکا اوربھارت سے تعلقات، نیٹوسپلائی اور وزارت خارجہ کے معاملات پر بریفنگ کیلیے بلایاہے۔ اویس لغاری کی سربراہی میں خارجہ امورکمیٹی کا یہ پہلا اجلاس ہوگا۔ ادھر قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی وترقیات 18 دسمبر کو 2013-14 کے ترقیاتی پروگرام کاجائزہ لے گی۔