رواں سال تیل و گیس کے 110 کنوئیں کھودنے کا منصوبہ تیار
موجودہ سال ابتک11 ذخائر دریافت ہوئے، لائسنسوں کے اجرا پر کام جاری ہے، حکام
موجودہ سال ابتک11 ذخائر دریافت ہوئے، لائسنسوں کے اجرا پر کام جاری ہے، حکام۔ فوٹو: فائل
آئل اینڈ گیس کے شعبے میں کام کرنے والی سرمایہ کار کمپنیوں نے پاکستان میں موجودہ مالی سال کے دوران 110کنوئیں کھودنے کامنصوبہ تیار کرلیا ہے۔
حکام نے بتایا کہ اس سال اب تک تیل اور گیس کے 11 ذخائر دریافت کیے گئے ہیں، تیل کی تلاش اور پیدوار کی مختلف کمپنیوں نے ملک میں تیل اور گیس کی پیدوار بڑھانے کیلیے موجودہ مالی سال کے دوران 110 کنوئیں کھودنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ پٹرولیم اور قدرتی وسائل کی وزارت چھپن بلاکس میں تیل اور گیس کی تلاش کیلیے لائسنسوں کے اجرا پر کام کر رہی ہے۔
وزارت پٹرولیم حکام کاکہنا کہ حکومت شیل گیس اور شیل آئل سمیت کوئلے کے ذخائر کی تلاش میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔ یوایس ایڈ نے شیل گیس کے ذخائر کی تلاش میں فنی معاونت فراہم کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ حکومت نے شیل کی صلاحیت اور محفوظ ذخائر کے تعین کیلیے تین آزمائشی منصوبوں کی منظوری دے دی ہے۔