این ای ڈی یونیورسٹی بیچلر آف انجینئرنگ کی مدت 4 سال کردی گئی
نئے بی ای انجینئرنگ پروگرام پر عملدرآمد 2014 کے تعلیمی سیشن سے ہوگا
فوڈ انجینئرنگ کا بی ای پروگرام 4 سال کرکے کورسز ضم کردیے گئے،اکیڈمک کونسل نے فیصلے کی توثیق کردی،منظوری کے لیے سینڈیکیٹ بھجوادیا گیا۔ فوٹو: فائل
این ای ڈی یونیورسٹی کی انتظامیہ نے بائیومیڈیکل انجینئرنگ اور فوڈ انجینئرنگ کے بی ای (بیچلرآف انجینئرنگ ) پروگرام کی مدت ایک سال کم کرکے بی ای پروگرام کی مدت 4 سال کردی ہے۔
مذکورہ فیصلے پر عملدرآمد نئے تعلیمی سال 2014سے کیاجائے گا اس بات کی منظوری این ای ڈی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر افضل الحق کی زیرصدارت منعقدہ اکیڈمک کونسل کے اجلاس میں دی گئی جبکہ فیصلے کو توثیق کے لیے سینڈیکیٹ کو بھجوادیا گیا ہے اورسینڈیکیٹ سے حتمی منظوری کے بعد فیصلہ آئندہ تعلیمی سیشن سے لاگو ہوگا واضح رہے کہ اس سے قبل بائیومیڈیکل انجینئرنگ کا 5 سالہ بی ای پروگرا م ڈگری کے اجرا کے وقت میڈیکل اسٹریم اور بائیواسٹریم میں تقسیم تھا جسے ختم کرکے بائیومیڈیکل انجینئرنگ کا نام دیاگیا ہے جبکہ 5 سالہ بی ای کورس کو ضم کرکے4 سال پر مشتمل پروگرام کاحصہ بنادیا گیا ہے۔
مزید براں فوڈ انجینئرنگ کے5 سالہ بی ای پروگرام کو بھی 4سال پر محیط کرتے ہوئے اس کے کورسز بھی ضم کردیے گئے ہیں اور فوڈ انجینئرنگ کے موجودہ بیج کو بھی 4 سالہ ڈگری دی جائیگی تاہم پہلے سے چلنے والے بائیو میڈیکل انجینئرنگ کے بیجز5 سالہ پروگرام پورا کرسکیں گے،این ای ڈی یونیورسٹی کے رجسٹرار انجینئر جاوید عزیز خان نے دونوں فیصلوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سوائے برطانیہ کے پوری دنیا میں بائیومیڈیکل انجینئرنگ کابی ای پروگرام 4 سال پر محیط ہے،سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی اورجامعہ پنجاب میں بھی مذکورہ پروگرام کی مدت 4 سال ہے لہٰذا اسی تناظرمیں یونیورسٹی کی اکیڈمک کونسل نے فیصلے کی منظوری دی ہے۔