رینجرز اور پولیس کی کارروائیوں میں 64 ملزم گرفتار اسلحہ و منشیات برآمد
پولیس نے 6 مقابلوں 8 منشیات فروش 3 ٹارگٹ کلر اور 11 مفرور ملزم بھی دھرلیے، کارروائیوں میں24 اقسام کے ہتھیار برآمدہوئے
رینجرز نے کارروائیوں اور اسنیپ چیکنگ میں لیاری گینگ وار کے کارندوں اور سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔ فوٹو: فائل
رینجرز نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے20 ملزم گرفتار کرلیے جبکہ سندھ پولیس نے 24 گھنٹے کے دوران 44 افراد کو گرفتار کرکے بڑی تعداد میں اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی۔
تفصیلات کے مطابق رینجرز نے بلدیہ ٹائون ، لیاری ، اسکائوٹ کالونی ، شیرپائو کالونی ، گلشن اقبال ، رنچھوڑ لائن ، یوسف گوٹھ ، احسن آباد ، رحیم آباد ، مومن آباد اور مجاہد کالونی میں چھاپہ مار کارروائیاں کیں جبکہ مرتضیٰ چورنگی ، پاکستان چوک اور عظیم پورہ میں اسنیپ چیکنگ کی گئی اس دوران مجموعی طور پر 20 افراد کو گرفتار کرکے انھیں تفتیش کی غرض سے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ، رینجرز کے ترجمان میجر سبطین کے مطابق گرفتار کیے گئے ملزمان میں لیاری گینگ وار کے کارندے اور مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شامل ہیں۔
علاوہ ازیں سندھ پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 68 چھاپہ مار کارروائیوں اور 6 پولیس مقابلوں کے بعد 44 ملزمان کو گرفتار کرلیا ، سندھ پولیس کے ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں 11 مفرور بھی شامل ہیں جبکہ 12 کو اسلحہ ایکٹ اور 8 ملزمان کو منشیات ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا ، ملزمان میں 3 ٹارگٹ کلر جبکہ قتل کے 9 ملزمان بھی شامل ہیں ، ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر مختلف اقسام کے 24 ہتھیار بھی برآمد کرلیے گئے۔