انڈر 19 کرکٹ پاکستان ٹیم کی مسلسل چوتھی کامیابی
قومی ٹیم نے انگلینڈ کو 47 رنز سے مات دے دی،کامران غلام کی ففٹی
قومی ٹیم نے انگلینڈ کو 47 رنز سے مات دے دی،کامران غلام کی ففٹی فوٹو؛فائل
سہ ملکی انڈر 19ٹورنامنٹ میں لڑکھڑا کر سنبھلنے والی پاکستان ٹیم نے انگلینڈ کو 47 رنز سے زیر کرلیا۔
عمدہ آغاز کے باوجود صرف 3رنز کے سفر میں 4وکٹیں گنوانے والے گرین شرٹس نے سعود شکیل کے ذمہ دارانہ45رنز کی بدولت 8 وکٹ پر241کا مجموعہ تشکیل دیا،کامران غلام نے ففٹی بنائی، انگلش ٹیم 194 پر ڈھیر ہوگئی، ضیا الحق اور ظفر گوہر نے 3،3 کھلاڑیوں کو پویلین چلتا کیا۔تفصیلات کے مطابق شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی اوپننگ شراکت 51 پر ختم ہوئی جب سمیع اسلم 23رنز بناکر پویلین لوٹے، امام الحق( 41) کی اننگز کا اختتام رن آئوٹ سے ہوا تو اسکور بورڈ پر 124رنز درج تھے،اس کے بعد پاکستانی بیٹنگ کے قدم ڈگمگا گئے،رافع احمدایک رن بناکر چلتے بنے تو کامران غلام( 53) کے صبر کا پیمانہ بھی لبریز ہوگیا، حسن رضا کو کھاتہ کھولنے کا موقع بھی نہ مل سکا، 127پر نصف ٹیم کے پویلین لوٹ جانے کے بعد سعود شکیل نے 45رنز کی ناقابل شکست اننگز کے دوران سیف اللہ خان (28) کے ساتھ 63اور ظفر گوہر (25) کے ہمراہ 31 رنز کی شراکت سے مجموعہ221 تک پہنچایا، پھر ضیاالحق کے صفر پرآئوٹ ہونے کے بعد کرامت علی(9) کی معاونت سے 241کا ٹوٹل اسکور بورڈ پر سجادیا۔
رہوڈز 3، ہیمنڈ 2، فشر اور سائیر ایک، ایک شکار کرنے میں کامیاب ہوئے۔انگلینڈ نے بھی مستحکم آغاز کرنے کے باوجود منزل کا راستہ گم کردیا، ٹیٹر سل( 3) کے بعد جونز زیادہ مزاحمت نہ کرسکے اور 5پر آئوٹ ہوگئے، ہیگنز 23پر میدان بدر ہوئے تو ٹیم کا ٹوٹل 3وکٹ پر 90تھا،برنارڈ 11رنز کے مہمان ثابت ہوئے تو فنچ(42)کی ہمت بھی جواب دے گئی، میک مانس 6، ہیمنڈ ایک رن تک محدود رہتے ہوئے ٹیم کو مشکل میں ڈال گئے، سائیر نے 35 گیندوں پر 47رنز کی مار دھاڑ سے کھیل کا پانسہ پلٹنے کی کوشش کی لیکن رہوڈز( 28) کے ساتھ چھوڑ جانے کے بعد ان کی پیش قدمی بھی زیادہ دیر تک جاری نہ رہ سکی،آٹھویں وکٹ کیلیے 49رنز کی شراکت ختم ہونے کے بعد انگلینڈ کا سفر 45.3 اوورز میں ختم ہوگیا، ضیاالحق اور ظفر گوہر 3،3کھلاڑیوں کو واپسی کے پروانے تھمائے جبکہ محمد آفتاب نے 2 وکٹیںاپنے نام کیں۔