سری لنکا سے سیریز جاندار ہوگی ریٹائرمنٹ کا اعلان جلد کروں گا رانا نوید

ٹوئنٹی 20 کی طرح پاکستان اور سری لنکا کے مابین ون ڈے سیریز بھی کانٹے دار ہوگی، رانا نوید

ٹوئنٹی 20 کی طرح پاکستان اور سری لنکا کے مابین ون ڈے سیریز بھی کانٹے دار ہوگی، رانا نوید فوٹو: فائل

سابق آل رائونڈر رانا نوید الحسن کا کہنا ہے کہ میں باقاعدہ ریٹائرمنٹ کا اعلان جلد کروں گا۔


ساری زندگی ملک کیلیے کرکٹ کھیلی، کئی بار پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا ہے جس پر آج بھی فخر محسوس کرتا ہوں،انھوں نے کہاکہ ٹوئنٹی 20 کی طرح پاکستان اور سری لنکا کے مابین ون ڈے سیریز بھی کانٹے دار ہوگی، دونوں ٹیمیں زیادہ تر نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں، تاہم گرین شرٹس یو اے ای میں متعدد میچ کھیل چکے، ہوم گرائونڈ جیسا فائدہ حاصل ہوگا،اس کے باوجود حریف کو کمزور حریف نہیں سمجھا جاسکتا،آئی لینڈرز کے بیٹسمین اسپنرزکو اچھا کھیل لیتے ہیں، انھوں نے مزید کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ کا ڈھانچہ کمزور ہونے کی وجہ سے نیا ٹیلنٹ سامنے نہیں آرہا، سخت مقابلے کا رجحان پیدا کرنے کیلیے سپورٹنگ وکٹیں بنائی جائیں۔
Load Next Story