’’نمل کالج کے طلبا کیلیے بریڈ فورڈ یونیورسٹی لندن کی ڈگری‘‘

ایک ہزار ایکڑ پر کیمپس، فیکلٹی، ہاسٹل، لیبارٹری بنائی جائیگی،عمران چیئرمین گورننگ بورڈہیں

میانوالی:چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا نمل کالج کے پہلے کانووکیشن میںدیگر افراد کیساتھ گروپ۔ فوٹو: ایکسپریس

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے نمل کالج کی تعمیرکے لیے نواحی ڈھک پہاڑی سلسلے سے ملحق علاقے کی مشہورومعروف جھیل کے کنارے 40کنال کارقبہ الاٹ کرایاجس پرنمل کالج کی خوبصورت عمارت کی تعمیر 2006میں شروع کی گئی۔

کالج کاافتتاح اس وقت کے وزیراعظم یوسف رضاگیلانی نے 27اپریل 2008کو کیا۔ نمل کالج میں 300سے زائدطلبا وطالبات زیرتعلیم ہیں۔ کانووکیشن میں 55طلبا نے عمران خان کے ہاتھوںڈگریاں حاصل کیںجن میں 51 طلبا اور 4طالبات شامل ہیں۔ اس کالج میں 2اور 4سالہ ڈگری پروگرام شامل ہیںجن میںبی ایس سی(آنرز)، بی ایس سی کمپیوٹرسائنسز اوربی ای انجینئرنگ(الیکٹریکل اینڈ الیکٹرونکس) کی تعلیم دی جاتی ہے۔




اس پروجیکٹ کے دوسرے مرحلے میں کیمپس کی تعمیر، فیکلٹی، اسٹوڈنٹس ہاسٹل اورریسرچ لیبارٹری کی تعمیرجلد متوقع ہے جس کیلیے نمل ایجوکیشن فاؤنڈیشن(NEF) نے ایک ہزار ایکڑ رقبہ حاصل کرلیا ہے۔ عمران خان بورڈآف گورنرزآف نمل ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے چیئرمین ہیںجو اس کالج کی اسپانسرنگ باڈی ہے اورنمل کالج کے ساتھ بریڈفورڈ یونیورسٹی آف لندن کاالحاق ہے جس کی بدولت طلباپاکستان ہی میںبریڈ فورڈ یونیورسٹی کی ڈگری نمل کالج سے حاصل کرنے کے قابل ہوئے۔
Load Next Story