سینٹورس مال میں سرکاری اپارٹمنٹ 6 کروڑ 10 لاکھ میں فروخت

رجسٹریشن نمبر ون کی جانب سے سینٹورس مال میں سرکاری اپارٹمنٹ خریدا گیا

رجسٹریشن نمبر ون کی جانب سے سینٹورس مال میں سرکاری اپارٹمنٹ خریدا گیا۔ فوٹو:فائل

سینٹورس مال میں سرکاری اپارٹمنٹ 6 کروڑ 10 لاکھ میں فروخت ہوگیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق نجکاری کمیشن کی جانب سے سرکاری املاک کی چوتھی نیلامی کردی گئی ہے، سیکٹر ایف ایٹ میں سینٹورس مال میں واقع (ارتھ کوئیک ری کنسٹرکشن اینڈ ری ہیبلی ٹیشن) ایرا کے اپارٹمنٹ کی نیلامی کی گئی. سینٹورس مال میں واقع ایرا اپارٹمنٹ نیلامی کیلئے 2 درخواستیں موصول ہوئی تھیں۔


سینٹورس مال میں ایرا اپارٹمنٹ کی نیلامی 6 کروڑسے شروع ہوئی، جب کہ سینٹورس مال میں سرکاری اپارٹمنٹ 6 کروڑ 10 لاکھ میں فروخت ہوا، رجسٹریشن نمبر ون کی جانب سے سینٹورس مال میں سرکاری اپارٹمنٹ خریدا گیا ہے۔

 
Load Next Story