چیئرمین نیب قمرالزمان کی رخصت مکمل آج مزید توسیع لیے جانیکا امکان
جسٹس افتخار چوہدری کی ریٹائرمنٹ کے بعد چیئرمین نیب کی طرف سے اپنے خلاف فیصلے پر نظر ثانی کی اپیل دائر کیے جانیکا امکان
جسٹس افتخار چوہدری کی ریٹائرمنٹ کے بعد چیئرمین نیب کی طرف سے اپنے خلاف فیصلے پر نظر ثانی کی اپیل دائر کیے جانیکا امکان. فوٹو: فائل
سپریم کورٹ سے توہین عدالت کامرتکب قراردیے جانے کے بعد چیئرمین نیب چوہدری قمر الزمان کی طرف سے لی گئی رخصت 15دسمبر کو ختم ہوگئی ، چیئر مین نیب کی طرف سے (آج) پیر16 دسمبر سے مزید رخصت لیے جانیکا امکان ہے ۔
واضح رہے کہ این آئی سی ایل کیس میں سپریم کورٹ کی طرف سے وفاقی ٹیکس محتسب عبدالرئوف چوہدری اور چیئرمین نیب قمرزمان کو توہین عدالت کا سپریم کورٹ کی طرف سے مرتکب قرار دیئے جانے کے بعد دونوں شخصیات رخصت پر چلی گئی تھیں ۔ذرائع کے مطابق جسٹس افتخار محمد چوہدری کی بطور چیف جسٹس ریٹائرمنٹ کے بعد چیئرمین نیب اور وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے آئندہ چند روزمیں اپنے خلاف فیصلے پر نظر ثانی کی اپیل دائر کیے جانیکا امکان ہے ۔ دوسری طرف این آئی سی ایل کیس کے تفتیشی افسرظفر قریشی نے6صفحات پر مشتمل بیان مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کو جمع کرا دیا۔