کورونا 14 لاکھ سے زائد ملازمتوں کو تحفظ دیا اسٹیٹ بینک

بے روزگاری روکنے کیلیے4سے 5فیصد شرح سود پرقرضہ اسکیم متعارف کرائی

2429 اداروں کی ایک کھرب 83 ارب سے زائد قرضہ درخواستوں کی منظوری فوٹو : فائل

کورونا کی وبا کے دوران روزگار کے تحفظ کیلیے اسٹیٹ بینک کی اسکیم کے تحت اب تک14 لاکھ 27ہزار 97 ملازمین کے روزگار کو تحفظ فراہم کیا گیا۔

اسٹیٹ بینک نے کورونا سے پیدا ہونے والی معاشی مشکلات اور بے روزگاری روکنے کے لیے قرضہ اسکیم متعارف کرائی۔ اسکیم کے تحت اپریل 2020ء سے ستمبر 2020ء کے دوران اپنے ملازمین کو برطرف نہ کرنے والے ادارے ملازمین کی 3 ماہ کی تنخواہوں کے لیے 5 فیصد شرح سود پر قرض حاصل کر سکتے ہیں۔


واضح رہے کہ فعال ٹیکس گزاروں کی فہرست میں شامل اداروں کو 4فیصد کی شرح پر قرضہ لینے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

 
Load Next Story