7منٹ کی پرفارمنس پریانکا چوپڑا نے6 کروڑ مانگ لیے

چنائی میں ہونے والے نیو ائیر نائٹ شو کے دوران اسٹیج پر پرفارم کرنے کے لیے یہ معاوضہ زیادہ نہیں ہے،اداکارہ

اداکارہ کی آنے والی فلم غنڈے بنگالی زبان میں بھی ریلیز کی جائے گی ، موسیقار بپی لہری نے بنگالی گانے کی تیاری شروع کردی فوٹو : فائل

KANDAHAR:
کہا جاتا ہے کہ فلم انڈسٹری میں کوئی بھی کمائی کا موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتا تو یہ سچ ثابت ہوگیا ہے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے چنائی میں نیو ائیر نائٹ پر ہونیوالے ایک شو میں شرکت کے لیے 6 کروڑ روپے کا مطالبہ کردیا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق اداکارہ اس شو میں کوئی ایک یا دوگھنٹے نہیں صرف سات منٹ کے لیے شرکت کریں گی اور اس دوران وہ اسٹیج پر پرفارم کریں گی ۔ ذرائع کے مطابق شو آرگنائزرز کی کچھ ہفتوں سے پریانکا چوپڑا کے ساتھ اس سلسلہ میں بات چیت ہورہی ہے جو اداکارہ کی نوجوانوں میں مقبولیت کے باعث اسے اپنے پروگرام میں شامل کرنا چاہتے ہیں۔پریانکا چوپڑا نے ابھی تک نیو ائیر کے کسی بھی شو میں پرفارم نہیں کیا اور یہ اس کے لیے ایک بہت بڑی ڈیل ہے کا کہنا ہے کہ یہ ایک مناسب رقم ہے جس کا میں نے منتظمین سے مطالبہ کیاہے دوسری طرف شوکے منتظمین کا کہنا ہے کہ سات منٹ تک گانا گانے کے لیے چھ کروڑ کا مطالبہ بہت زیادہ ہے تاہم اگر انھیں یہ محسوس ہوگیا کہ وہ ٹکٹ کی فروخت سے اتنی رقم حاصل کرلیں گے تو وہ اداکارہ کے ساتھ معاہدہ کرلیں گے واضح رہے کہ شو کے سلسلہ میں باقاعدہ تشہیر مہم شروع کردی گئی ہے ۔ دوسری طرف پریانکا چوپڑا جو یش راج فلمز کے بینر تلے علی عباس ظفر کی ہدایتکاری میں بنائی جانیوالی فلم ''غنڈے'' میں اہم کردار اداکررہی ہیں کا ٹریلر دبئی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں جاری کردیا گیاہے۔

اطلاعات کے مطابق رنویر سنگھ اور ارجن کپور اس فلم میں مرکزی کردار جب کہ پریانکا چوپڑا اور عرفان سپورٹنگ کرداروں میں ہیں فلم کی شوٹنگز کولکتہ ، درگا پور اور رانی گنج میںض کی گئی ہیں ۔ فلم 2دوستوں کے گرد گھومتی ہے جو کوئلے کے مافیا کے درمیان پھنس جاتے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق فلم کو بنگالی زبان میں بھی ریلیز کیا جائے گااور اس کے لیے بپی لہری نے نے بنگالی زبان کے ایک گانے کی دھن بھی تیار کرلی ہے ۔




واضح رہے کہ 2003میں بالی ووڈ میں داخل ہونے والی پریانکا چوپڑا 8جولائی1982 کوبہار علاقے جمشید پور میں پیداہوئیں ان کے والداشوک اور والدہ مدھو بھارتی فوج میں فزیشن ہیں،والدین کے مختلف شہروں میں تبادلے کے باعث وہ لگاتار کسی ایک اسکول میں داخل نہ رہی اور مختلف اوقات میں اس کا مختلف اسکولز میں داخلہ کروایاجاتارہا۔پریانکا نے 2002میں تامل فلم ہیرو سے فنی سفر کا آغاز کیالیکن 2003 میں اس کی پہلی ہندی فلم انداز ریلیز ہوئی جوباکس آفس پر سپر ہٹ ثابت ہوئی۔

اس فلم میں پریانکا کو بہترین ادکاری پر فلم فئیر ایوارڈ دیا گیا جب کہ2005میں ایک اور فلم ''اعتراض''' نمائش کے لیے پیش کی گئی، اس فلم میں بھی انھیں منفی کردار ادا کرنے پر بہترین اداکاری پر فلم فئیر ایوارڈ دیا گیا۔ 2005میں ہی پریانکا نے مقابلہ حسن میں حصہ لیا اور'' مس ورلڈ'' کا ٹائٹل جیتنے میں کامیاب ہوگئی۔ پریانکا کی فلم ''کرش'' اور ''ڈان'' میں بہترین اداکاری کی وجہ سے بھی شہرت کی بلندی پر پہنچیںکرش میں رتیک روشن اور ڈان میں شاہ رخ خان ان کے ہیرو تھے،2008میں فلم'فیشن''2009میں ''کمینے'' میں اداکاری کا مظاہرہ کیا، 2011 میں ''کلر'' سات خون معاف، جب کہ2012میں '' برفی'' ان کی کامیاب ترین فلمیں تھیں، برفی میں رنبیر کپور ہیرو تھے، جب کہ فلم ''اگنی پت'' میں انھوں نے رتیک روشن کے ساتھ انھوں نے اداکاری کا مظاہرہ کیا،فلم'' فیشن'' میں پریانکا کو بہترین اداکاری پر نیشنل، آئیفا، فلم فئیر اسکرین اور اپسرا ایوارڈ دیے گئے۔رواں سال کے دوران اداکارہ تین فلموں ''دیوانہ میں دیوانہ ''، ''زنجیر'' اور سپر ہٹ فلم کرش تھری میں مرکزی کرداروں میں جلوہ گر ہوئیں جب کہ فلم شوٹ ایٹ ونڈالہ کے گانے ''ببلی بدمعاش ہے '' ،فلم بمبے ٹاکیز میں گانے '' اپنا بمبے ٹاکیز'' اور فلم گولیوں کاراس لیلا رام ۔۔رام لیلا کے گانے ''رام چاہے لیلا'' پر اپنی پرفارمنس کے جلوئے دکھائے۔ واضح رہے کہ پریانکا چوپڑا کو گلوکاری کابھی شوق ہے اداکارہ نے اپنا پہلاگانا ''ان مائی سٹی'' 2012 میں گایا، جو بے حد مشہور ہوا، ان کا دوسرا گانا ''ایگزارٹک'' بھی سننے والوں میں مقبول ہوا۔
Load Next Story