فاسٹ باؤلر آصف نے شوبزسرگرمیوں میں حصہ لینا شروع کردیا
فلم ’’انڈیا میں لاہور‘‘کی شوٹنگ سے پہلے فلمساز اداروں سے ملنے بھارت جاؤں گا، آصف
فلم ’’انڈیا میں لاہور‘‘کی شوٹنگ سے پہلے فلمساز اداروں سے ملنے بھارت جاؤں گا، آصف ۔ فوٹو : اے ایف پی/فائل
فاسٹ باؤلرمحمد آصف نے بھارتی فلم سائن کرنے کے بعد شوبزکے رنگ میں رنگے جانے کے لیے فنی سرگرمیوں میں حصہ لینا شروع کردیا۔ ایک طرف فوٹو شوٹس کا سلسلہ جاری ہے تودوسری جانب مختلف پراجیکٹس کی آفرزبھی ہونے لگی ہیں۔
اس کے علاوہ شوبز میں ایک الگ پہچان بنانے کے لیے کچھ '' ماہرین '' انھیں اداکاری کی ٹپس دے رہے ہیں تو کوئی انھیں ماڈلنگ کے اندازسمجھا رہا ہے۔ یہی نہیں موسیقی کی تال پرٹھمکے لگانے کے لیے بھی محمد آصف کومعروف کوریوگرافرزاپنی خدمات پیش کرنے کو تیارہیں۔ شوبزکی دنیا میں قدم رکھنے کے بعد گزشتہ روز ایک فوٹوشوٹ کے دوران محمد آصف نے '' نمائندہ ایکسپریس '' سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اسپورٹس اورشوبز کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔ مجھے شوبزکے مختلف پراجیکٹس کی آفرزہوتی رہتی تھیں لیکن میں نے کبھی اس پرتوجہ نہیں دی تھی۔ مگرجب سے فلم ''انڈیا میں لاہور''سائن کی ہے اس کے بعد سے شوبزکے مختلف شعبوں کی طرف سے آفرزکا سلسلہ تیزہوگیا ہے۔ مجھے بھارتی چینل کے پروگرام ''بگ باس'' میںبھی شرکت کے لیے دعوت دی گئی ہے۔
جس کے بارے میں تاحال کوئی حتمی فیصلہ نہیںلیا لیکن آنیوالے کچھ عرصہ میں اس حوالے سے میڈیا کوباقاعدہ آگاہ کرونگا۔ جہاں تک بات فلم کی شوٹنگ کی ہے تواس کا شیڈول آئندہ ماہ جنوری میںفائنل ہے جس کے لیے دبئی جائینگے لیکن اس سے قبل میں بھارت جاؤنگا جہاں پرکچھ فوٹو شوٹس ہونگے اوردو بڑے فلمساز اداروں سے بھی ملاقات کی جائے گی۔انھوں نے کہا کہ ویناملک سے کوئی تعلق نہیں ہے اور نہ ہی اس کے ساتھ کسی فلم میں کام کرنے کا کوئی ارادہ ہے۔ وہ ایک ''سی کلاس'' اداکارہ ہے۔ ایک سوال کے جواب میں محمد آصف نے کہا کہ کرکٹ میرا جنون ہے اوروہی میرا عشق بھی ہے۔ کرکٹ نے مجھے نام، شہرت اوردولت دی۔ اس لیے میری زندگی میں سب سے پہلے کرکٹ اوراس کے بعد شوبز اوردیگرشعبے آتے ہیں۔