نواز شریف کی سزا معطلی کے خلاف نیب کی درخواست جمع سماعت کیلیے مقرر

جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل بینچ 15 ستمبر کو سماعت کرے گا

درخواست پر جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل بینچ 15 ستمبر کو سماعت کرے گا (فوٹو : فائل)

نیب نے ایون فیلڈ اپارٹمنٹس ریفرنس میں نواز شریف کی سزا معطل کرنے اور ضمانت منسوخی کے لیے درخواست رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کر کے دوبارہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں داخل کرا دی۔

ایکسپریس کے مطابق نیب نے ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کی ضمانت ختم کرنے کی درخواست جمع کرائی تھی جس پر رجسٹرار آفس نے تکنیکی اعتراضات عائد کرتے ہوئے درخواست نیب کو واپس کر دی تھی۔


نیب نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کر کے درخواست دوبارہ جمع کرا دی ہے جسے 15 ستمبر کو سماعت کے لیے مقرر کر دیا گیا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف نے سزا معطلی اور ضمانت کی رعایت کا غلط استعمال کیا، بیرون ملک جا کر مفرور ہونے کے باعث وہ اس رعایت کے مستحق نہیں رہے، لہذا نواز شریف کی ضمانت ختم کی جائے۔

درخواست پر جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل بینچ 15 ستمبر کو سماعت کرے گا۔
Load Next Story