شہر میں ٹرین اور گاڑیوں کی ٹکر سے3افراد ہلاک
چنیسر گوٹھ میں نوجوان ٹرین کی زدمیں آگیا،سرجانی ٹاؤن میں ڈمپرکی ٹکرسے70سالہ کلثوم جاں بحق،شوہر زخمی
نارتھ کراچی میں گاڑی نے 28 سالہ نعمان کو کچل دیا، شرف آباد میں زیر تعمیر عمارت سے گر کر مزدور ہلاک فوٹو: فائل
KABUL:
شہر کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے حادثات و واقعات میں 4 افراد ہلاک ہوگئے شرف آباد میں زیر تعمیر عمارت سے گر کر مزدور ہلاک ہوگیا ۔
متوفی کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچائی گئی ، نیوٹاؤن پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت 25 سالہ عبدالغفار ولد غلام حسین کے نام سے کی گئی ، متوفی مذکورہ عمارت میں مزدوری کرتا تھا،اس کا آبائی تعلق ضلع مظفرگڑھ سے تھا،سرجانی ٹاؤن عبداللہ آباد میں تیز رفتار ڈمپرکی ٹکر سے 70سالہ کلثوم ہلاک جبکہ اس کا شوہر محمد رفیق زخمی ہوگیا، حادثے کا ذمے دار ڈرائیورموقع سے ڈمپر سمیت فرارہوگیا، متوفیہ اور مضروب کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال پہنچایا گیا ، سرجانی ٹاؤن پولیس کے مطابق ہلاک و زخمی ہونے والے عائشہ منزل کے رہائشی جبکہ سرجانی ٹاؤن میں خدا کی بستی میں جنگل میں لکڑیاں کاٹنے جاتے تھے۔
پولیس نے نامعلوم ڈرائیورکے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ، نارتھ کراچی کے 4 چورنگی کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے 28 سالہ نعمان ولد انور ہلاک ہوگیا ،متوفی کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی ، پولیس کے مطابق متوفی فٹ پاتھ پر سر ٹکرانے کے باعث ہلاک ہواہے ، متوفی رنگ ساز اورغیر شادی شدہ تھا ، وہ نارتھ کراچی سیکٹر فائیو اے 2 کا رہائشی تھا ، پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی ، چنیسر گوٹھ میں ٹرین کی زدمیں آکر نوجوان ہلاک ہوگیا جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچائی گئی۔