سیم بلنگز کا بلند و بالا چھکا مچل مارش کو پارکنگ ایریا سے گیند اٹھا کر لانا پڑگئی

گراؤنڈ اسٹاف نہ ہونے کی وجہ سے فیلڈرز کو خود ہی اسٹینڈز میں جانے والی گیند اٹھاکر لانا پڑتی ہے

گراؤنڈ اسٹاف نہ ہونے کی وجہ سے فیلڈرز کو خود ہی اسٹینڈز میں جانے والی گیند اٹھاکر لانا پڑتی ہے۔ فوٹو: سوشل میڈیا

پہلے ون ڈے میں انگلش بیٹسمین سیم بلنگز کے بلند و بالا چھکے پر آسٹریلوی فیلڈر مچل مارش کو پارکنگ ایریا سے گیند اٹھا کر لانا پڑگئی۔


کورونا وائرس کی وجہ سے اسٹیڈیم میں تماشائیوں کے ساتھ گراؤنڈ اسٹاف کو بھی آنے کی اجازت نہیں ہے، اس لیے فیلڈرز کو خود ہی اسٹینڈز میں جانے والی گیند اٹھاکر لانا پڑتی ہے، پیٹ کمنز کے باؤنسر پر بلنگز نے زوردار چھکا جڑا جس پر گیند اسٹینڈز کے درمیان باؤنس ہوتی ہوئی پارکنگ لاٹ میں چلی گئی، جس کی وجہ سے مارش کو پیدل مارچ کرتے ہوئے گیند کو اٹھاکر لانا پڑا۔

 
Load Next Story