پی ایم اے انتخابات ڈاکٹرز الائنس نے پینل کا اعلان کر دیا
ڈاکٹر محمد علی لغاری صدارت اور ڈاکٹر لالہ جعفر اعزازی جنرل سیکریٹری کے امیدوار ہوں گے
ڈاکٹروں کے اغوا اور ٹارگٹ کلنگ کا سدباب اور تحفظ فراہم کیا جائے، پیر منظور، پریس کانفرنس ۔فوٹو : شاہد علی/ ایکسپریس
پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن حیدرآباد کے طویل عرصے بعد 27 دسمبر کو ہونے والے انتخابات کے لیے ڈاکٹرز الائنس نے پینل کا اعلان کر دیا۔
صدارت کے لیے ڈاکٹر محمد علی لغاری اور ڈاکٹر لالہ جعفرخان اعزازی جنرل سیکریٹری کے امیدوار ہوں گے۔ پیر منظور علی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ نائب صدر اول پر ڈاکٹر محمد عثمان ہارون، نائب صدر دوئم ڈاکٹر موہن لال بھوترانی، جوائنٹ سیکریٹری (مرد) ڈاکٹر عزیز میمن، جوائنٹ سیکریٹری (خاتون) ڈاکٹر فرزانہ قاضی اور خازن کے عہدے پر ڈاکٹر محمد رفیق قریشی امیدوار ہوں گے۔
اس موقع پر انہوں نے اپنے ایجنڈے کا اعلان بھی کیا اور مطالبہ کیا کہ سندھ ہائی کورٹ کے یکم جون 2011 کے ٹائم اسکیل پروموشن کے فیصلے پر فوری عمل کیا جائے، محکمہ صحت کے جنرل کیڈر کے ڈاکٹرز، اسپیشلسٹ اورڈینٹل سرجن کے مستقل سروس اسٹرکچر کا فوری اعلان کیا جائے، ڈاکٹروں کے اغوا اور ٹارگٹ کلنگ کا سدباب اور تحفظ فراہم کیا جائے۔ انھوں نے کہا کہ ہمارا پینل کامیاب ہوا تو این جی اوز میں ڈاکٹروں کی خدمات پی ایم اے کے ذریعے فراہم کی جائیں گی۔